Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

بھارت نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

by Indian Times
26/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پورٹ آف اسپین// ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹ پر 311 رن بنائے جس کے جواب میں بھارت نے 49.4 اوور میں 8 وکٹوں پر 312 رن بنائے اور میچ اور سیریز دونوں جیت لی۔اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

شائی ہوپ اور کائل میئرس نے ویسٹ انڈیز کو اچھی شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 65 رن جوڑے۔ دیپک ہڈا نے اس شراکت کو توڑا۔ 10ویں اوور میں دیپک نے اپنی ہی گیند پر میئرس کا کیچ لے کر انہیں پویلین بھیج دیا۔ میئرس نے 39 رن بنائے۔اس کے بعد شمراہ بروکس اور ہوپ نے ویسٹ انڈیز کے اسکور کو 100 کے پار پہنچا دیا۔ 22ویں اوور میں اکسر پٹیل نے 127 کے مجموعی اسکور پر بروکس کو دھون کے ہاتھوں کیچ کروا کر ونڈیز کو تیسرا جھٹکا دیا۔ بروکس نے 35 رن بنائے۔ برینڈن کنگس کچھ خاص نہ کر سکے اور کھاتہ کھولے بغیر یوزویندر چہل کا شکار بن گئے۔

اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے کپتان نکولس پورن نے ہوپ کا اچھا ساتھ دیا۔ دونوں نے مل کر ویسٹ انڈیز کا اسکور 247 رن تک پہنچا دیا۔ اسی اسکور پر شاردل ٹھاکر نے پورن کو بولڈ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ پورن نے 77 گیندوں میں 6 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 74 رن بنائے۔ 280 کے مجموعی اسکور پر روومن پاویل 13 رن بنانے کے بعد شاردل کا دوسرا شکار بنے۔ 49ویں اوور میں شاردل نے شائی ہوپ کو آؤٹ کر کے بھارت کو ایک بڑی کامیابی دلائی۔ ہوپ نے 135 گیندوں میں 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رن بنائے۔ روماریو شیفرڈ 15 اور عقیل حسین 6 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹوں پر 311 رن بنائے۔بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے تین، اکشر پٹیل، یوزویندر چہل اور دیپک ہوڈا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔312 رن کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور 18ویں اوور میں ہندوستان کے تین مایہ ناز بلے باز شیکھر دھون (13)، شبھمن گل (43) اور سوریہ کمار یادو (9) پویلین لوٹ گئے۔ شبھمن گل اور سوریہ کمار کو میئرس اور دھون کو شیفرڈ نے پویلین بھیجا۔اس کے بعد شیریاس ایر اور سنجو سیمسن نے چوتھی وکٹ کے لیے 99 رنوں کی شراکت داری کرکے ہندوستان کو میچ میں واپسی دلادی۔ الزاری جوسیف نے ایر کو 178 کے مجموعی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔

ایر نے 71 گیندوں میں 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 63 رن بنائے۔ ایر کے آؤٹ ہونے کے بعد بلے بازی کے لیے آئے دیپک ہوڈا نے سنجو کے ساتھ مل کر ہندوستان کے اسکور کو 200 سے آگے لے گئے۔ سنجو بدقسمتی سے 205 کے مجموعی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ سنجو نے 51 گیندوں میں 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 54 رن بنائے۔اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے اکشر پٹیل نے ہڈا کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو 250 سے آگے لے گئے۔ ہڈا 256 کے اسکور پر 33 رن بنا کر عقیل حسین کا شکار بنے۔ ہڈا کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے شاردل ٹھاکر زیادہ کچھ نہ کر سکے اور 3 رن بناکر چلتے بنے۔

اس کے بعد اکشر نے آویش خان (10) اور محمد سراج (ناٹ آؤٹ 1) کے ساتھ مل کر 49.4 اوور میں 312 رن بنا کر ہندوستان کو 2 وکٹ سے جیت دلائی۔ اکشر 35 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 64 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہیں ان کی اس اننگز پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کائل میئرس اور الزاری جوسیف نے 2-2 جبکہ عقیل حسین، جیڈن سلس اور روماریو شیفرڈ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت میں میچوں کو نشر کرنے کے لئے ڈزنی اسٹار کے ساتھ معاہدہ کیا

Next Post

شعیب اختر کی زندگی پر مبنی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کا اعلان

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
شعیب اختر کی زندگی پر مبنی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کا اعلان

شعیب اختر کی زندگی پر مبنی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کا اعلان

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS