پورٹ آف اسپین//تیسرے اور آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ٹیم کی 119 رنوں کی جیت کے بعدبھارتی کپتان شیکھر دھون نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے سوجھ بوجھ کے ساتھ مظاہرہ کیا۔اسپنر یوزویندر چہل، تیز گیند باز محمد سراج اور شاردل ٹھاکر کی عمدہ گیندبازی کی بدولت ٹیم انڈیا نے جمعرات کے روز یہاں کوئنس پارک اوول میں بارش سے متاثرہ سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 119 رنوں سے شکست دے دی۔
اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز 3-0 سے جیت لی۔دھون نے میچ کے بعد کہا،”مجھے لگتا ہے کہ لڑکے نوجوان ہیں، لیکن وہ سمجھداری سے کھیلے۔ انہوں نے جس طرح سے میدان میں خود کو سنبھالا، اس پر واقعی فخر ہے۔ یہ ہمارے لیے بہت اچھی علامت ہے۔ میں اپنی فارم کے کافی خوش ہوں۔ میں اس فارمیٹ میں طویل عرصے سے کھیل رہا ہوں۔
پہلے ون ڈے میں جس طرح میں نے 97 رن بنائے ،اس سے میں خوش تھا۔ اور آج بھی میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں“۔گل کی تعریف کرتے ہوئے شیکھردھون نے کہا، گل نے جس طرح سے 98 رن بنائے، یہ دیکھنا حیرت انگیز تھا۔ ہم یہاں آکر خوش قسمت محسوس کرتے ہیں، ہم ان حامیوں کے بھی شکر گزار ہیں جو میچ دیکھنے آئے تھے۔
انہوں نے ہمیں مزید مقبول بنایا۔ مجھے اپنیباؤلنگ یونٹپر فخر ہے ، انہوں نے سو فیصد دیا۔ جس طرح سے سراج نے دو وکٹ لئے اور جس طرح سے شاردل اور دیگر نے گیندبازی کی، وہ شاندار تھا“۔آپ کو بتاتے چلیں کہ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔ کپتان شیکھر دھون (58)، شبھمن گل (ناٹ آوٹ 98) اور شریس ایئر (44) کی شاندار اننگ کی بدولت بھارت نے 36 اوور میں 3 وکٹوں پر 225 رن بنالئے تھے،تب ہی ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی اور ہندوستانی اننگ یہیں ڈکلیئر کر دیگئی۔
اسکے بعد ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس اصول کی بنیاد پر 35 اوور میں 257 رن کا ہدف دیا گیا۔ 257 رن کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 26 اوور میں 137 رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔بھارت کی جانب سے یوزویندر چہل نے 4، محمد سراج اور شاردل ٹھاکر نے 2-2 اورپرسدھ کرشنا اور اکشرپٹیل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔






