Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

5جی سروس سے ملک میں نئی توانائی اور نئے دور کا آغاز

by Indian Times
05/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

5جی سروس سے ملک میں نئی توانائی اور نئے دور کا آغاز
بھارت میں5جی کا آغاز ایک نئے دور کا آغاز ہے اور چونکہ یہ آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران ہو رہا ہے، اس لیے یہ اسے اور بھی زیادہ خاص بناتا ہے۔ یہ ملک میں ایک نئی توانائی کا آغاز کرے گا۔ اس سے لوگوں کے لیے مواقع کا ایک بیکراں سمندر کھلے گا جو خاص طور پر ہمارے دیہی علاقوں میں وسیع مواقع فراہم کرے گا۔ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے ڈیجیٹل ا نڈیا کے ساتھ ساتھ، وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپ انڈیا مہم کو بھی آگے بڑھایا ہے اور بہت جلد ہندوستان نے یونیکورن پیدا کرنے شروع کردیئے“۔ 5 جی کی آمد عالمی سطح پر ہندوستان کی صلاحیت کو ثابت کرتا ہے اور ہندوستان کی ترقی کی بنیاد کے طور پر ٹیلی کام ٹیکنالوجی کے کردار کا اعادہ کرتا ہے۔ آنے والے برسوںکے دوران 5 جی کی ترقی اور استعمال کے معاملات کے لیے لامحدود امکانات دیکھیں گے‘۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 5 جی، اساتذہ کو طلباءکے قریب لاکر، ان کے درمیان جسمانی فاصلے کو فراموش کرکے، تعلیم کی سہولت فراہم کرے گا۔ ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں بچوں کو پڑھانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ ہندوستان، 2 جی، 3 جی اور 4 جی ٹیکنالوجیوں کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار کرتا ہے لیکن 5 جی کے آغاز کے ساتھ ، ہندوستان نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔5 جی کے ساتھ، ہندوستان پہلی بار ٹیلی کام ٹیکنالوجی میں عالمی معیار قائم کر رہا ہے“۔ ڈیجیٹل انڈیا کوئی سرکاری اسکیم نہیں ہے اورصرف ایک نام ہی نہیں ہے بلکہ یہ ملک کی ترقی کے لیے ایک بڑا وڑن ہے۔ اس وڑن کا مقصد اس ٹیکنالوجی کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے، جو لوگوں کے لیے کام کرتی ہے،لوگوں سے جڑ کر کام کرتی ہے۔ حکومت ڈیجیٹل ا نڈیا کے لیے ایک جامع نقطہ نظر پر توجہ مرکوزکررہی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آٹھ سال پہلے تک ہندوستان میں صرف دو موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ تھے۔ لیکن یہ تعداد اب 200 تک پہنچ گئی ہے۔سال 2014 میں صرف موبائل فون برآمد کرنے سے، ہزاروں کروڑ کی مالیت کے موبائل فون برآمد کرنے والا ملک بن چکا ہے۔جبکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 2014 میں 6 کروڑ تھی جو اب بڑھ کر 80 کروڑ ہوگئی ہے۔ 2014 میں 100 سے کم پنچایتوں سے اب 17 لاکھ پنچایتیں آپٹیل فائبر سے جڑی ہوئی ہیں۔جس طرح حکومت نے گھر گھر بجلی فراہم کرنے کی مہم شروع کی، ہر گھر جل ابھیان کے ذریعے سب کو صاف پانی فراہم کرنے کے مشن پر کام کیا اور اجولا اسکیم کے ذریعے غریب ترین لوگوں تک گیس سلینڈر پہنچایا۔حکومت اسی طرح سب کے لیے انٹرنیٹ کے ہدف پر کام کر رہی ہے۔ ملک کے غریب نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔حکومت نے خود ہی ایپ کے ذریعے شہریوں پر مبنی ڈلیوری خدمت کو فروغ دیا، چاہے وہ کسان کے بارے میں ہو یا چھوٹے دوکاندار کے بارے میںہے ۔ ایپ کے ذریعے انھیں اپنی روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کاایک طریقہ فراہم کیا ہے ۔5 جی نیٹ ورک، ایک ہی نیٹ ورک کے ا ندراندر مختلف طرح کے کیسز میں ، ہر ایک کے لیے ضرورت کو پورا کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ 5جی کی سہولیات کو شہر ودیہات میں بہم پہنچانے کےلئے نچلی سطح کے افسران توجہ مرکوز کرکے ٹھوس اقدام اٹھائیں تاکہ عام صارفین اس ڈیجیٹل دور میں سکون اور آرام کی زندگی بسر کرسکے گا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

امت شاہ کے دورے کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

Next Post

گھریلو ملازم گرفتار ،حقائق جلد منظر عام پرلائے جائےنگے دلباغ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

متعدد سیاسی لیڈران لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

متعدد سیاسی لیڈران لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

16/03/2026
 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کا26 فروری کوپہلادورہ کشمیر
Business

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کا26 فروری کوپہلادورہ کشمیر

25/02/2026
ناراناگ میں سیاحتی ہٹ محکمہ جنگلات کی تصدیق کے بعد مکمل کیا جائےگا/ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل کو تبدیل کرنے کیلئے 84.41کروڑ روپے کے کثیر شعبہ جاتی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا

25/02/2026
کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا چھٹا ایڈیشن
Edit

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا چھٹا ایڈیشن

23/02/2026
دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ
Edit

سرحدوں پر پھیلے دہشت گرد نیٹ ورکس سیکورٹی کیلئے پیچیدہ مسئلہ / راجناتھ سنگھ

23/02/2026
Next Post
گھریلو ملازم گرفتار ،حقائق جلد منظر عام پرلائے جائےنگے دلباغ سنگھ

گھریلو ملازم گرفتار ،حقائق جلد منظر عام پرلائے جائےنگے دلباغ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS