Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

امت شاہ کے دورے کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

by Indian Times
05/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

امت شاہ کے دورے کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات
وزیر داخلہ نے جموں میں سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا
سری نگر04 اکتوبر یو پی آئی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ وادی کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص شہر سری نگر کے قرب و جوار میں سکیورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے۔بتادیں کہ وزیر داخلہ پیر کی شام کو تین روزہ دورے پر جموں پہنچے جہاں انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا ۔وزیر داخلہ کے اس دورے کے پیش نظر حکام نے وادی بالخصوص شہر سری نگر کے قرب و جوار میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لئے بھاری تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔نمائندے نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے بتایا کہ شہر کے تمام علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ناکوں کے جال کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنگی ساز و سامان سے لیس سیکورٹی اہلکار انتہائی چوکنا ہیں اور ناکوں پر موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ناکوں پر مسافر بردار گاڑیوں کی بھی تلاشی کی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی بھی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کئی مقامات پر راہگیروں کو بھی روک کر ان کی تلاشی اور شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔دریں اثنا وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر حکام نے سری نگر میں بلیوارڈ روڈ کو بڈیاری چوک سے نشاط تک اور گپکار روڈ کومنگل کی شام کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کردیا گیا۔پیر کی شام کو جوں ہی وزیر داخلہ جموں پہنچے تو سیدھے راج بھون میں پولیس، فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے آفیسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ نے جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ذرائع نے کہاکہ میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ سرگرم جنگجووں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجووں کے خلاف زیرو ٹرولنس پر کاربند ہے اور اسی وجہ سے جموں وکشمیر میں حالات دھیرے دھیرے معمول پر آرہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے آفیسران کو ہدایت دی کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اور اُن کے حامیوں کے خلاف سخت پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عام شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کے خلاف اپنائی جارہی پالیسی کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نیوز چینلوں کوسچائی اور اعتماد کی پاسداری کا بڑا ذریعہ بننا چاہیےمرکزی وزیر مملکت

Next Post

5جی سروس سے ملک میں نئی توانائی اور نئے دور کا آغاز

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
5جی سروس سے ملک میں نئی توانائی اور نئے دور کا آغاز

5جی سروس سے ملک میں نئی توانائی اور نئے دور کا آغاز

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS