Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home World

روسی میزائل حملوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے

اوڈسیہ میں روسی میزائل حملے کے بعد کا مںظر

by Indian Times
03/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

یوکرین کے علاقے اوڈیسا میں جمعہ کو روسی میزائل حملوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے ایک رہائشی عمارت بھی شامل تھی۔ یوکرین کے فوجی حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں اور زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق، میزائل سے بلہوروڈ-دنیسٹرووسکی قصبے میں 9 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔اوڈیسا کی علاقائی انتظامیہ کے ترجمان سرہی براچ وک نے یوکرین کے سرکاری ٹیلی ویڑن پر بتایا کہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے کے بعد ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔براچوک نے کہا کہ ایک اور میزائل نے ایک ریزورٹ کی تنصیب کو نشانہ بنایا، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔میڈریڈ میں نیٹو کے رکن ممالک کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں واضح رہے کہ فروری کے اواخر میں یوکرین پر حملے کے بعد سے روس یوکرین میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتا آیا ہے۔

اوڈیسا میں جمعے کا میزائل حملہ اس کے چند گھنٹے بعد ہوا جب روس نے کہا کہ اس نے جمعرات کو یوکرین کے سنیک جزیرے سے اپنی افواج کو پیچھے ہٹا دیا ہے۔ یہ جزیرہ چار ماہ قبل ماسکو کے حملے کے بعد سے یوکرین کی مزاحمت کی علامت بن گیا تھا۔روس نے جنگ کے ابتدائی مراحل میں اس پر قبضہ کرنے کے بعد اوڈیسا کے بندرگاہی شہر کے قریب بحیرہ اسود کے جزیرے کو حملے کے لیے مرکزی سٹیج کے طور پر استعمال کیا تھا، اس سے یوکرین پر حملے شروع کیے تھے اور یوکرین کی بندرگاہوں سے ترسیل کی نگرانی کی تھی۔لیکن یوکرین نے تصدیق کی کہ روسی افواج نے انخلاء  کر لیا ہے اور کہا کہ یہ اس وقت ہوا جب یوکرین کی افواج نے جزیرے پر راتوں رات میزائل اور توپ خانے سے حملہ کیا، جس سے بقیہ روسی افواج دو سپیڈ بوٹس میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے جزیرے سے روسی افواج کے انخلاء کی تصدیق کی ہے اور ایک ٹوئیٹ میں بتایا ہے کہ “سنیک جزیرے پراب کوئی روسی فوجی نہیں ہے۔ ہماری مسلح افواج نے بہت اچھا کام کیا، ‘‘روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس نے چھوٹے جزیرے کو وہاں اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد “خیر سگالی کی علامت کے طور پر” چھوڑ دیا ہے۔ اس نے کہا کہ روانگی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ روس یوکرین کے اناج کی برآمد میں مداخلت نہیں کرتا، حالانکہ عالمی مانیٹر اس کے برعکس کہتے ہیں۔ ترقی پذیر ممالک بالخصوص مشرق وسطیٰ میں اپنی گندم کے لیے یوکرین اور روس پر انحصار کرتے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی پہلی مرتبہ کابل آمد، اجلاس میں شرکت

Next Post

ترکی نے وائس آف امریکہ کی نشریات پر پابندی عائد کردی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ
Edit

سرحدوں پر پھیلے دہشت گرد نیٹ ورکس سیکورٹی کیلئے پیچیدہ مسئلہ / راجناتھ سنگھ

23/02/2026
چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد
Edit

چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد

23/02/2026
کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی، اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا: وزیراعظم مودی
Edit

لوگ آن لائن مالی فراڈ اور ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف چوکس رہیں / وزیر اعظم مودی

23/02/2026
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
Edit

بھارت امن پسند ملک لیکن ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیر اعظم مودی

15/02/2026
2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی
Edit

2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی

15/02/2026
حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا
Business

حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

12/02/2026
Next Post
ترکی نے وائس آف امریکہ کی نشریات پر پابندی عائد کردی

ترکی نے وائس آف امریکہ کی نشریات پر پابندی عائد کردی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS