Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home World

ترکی نے وائس آف امریکہ کی نشریات پر پابندی عائد کردی

by Indian Times
03/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ترکی میں میڈیا ریگولیٹری ادارے نے وائس آف امیریکہ کی ترکی کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔ جمعرات کے روز یہی پابندی جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کی نشریات پر بھی عائد کی گئی ہے۔ ترک ادارے کا کہنا ہے کہ ان دو بین الاقوامی نشریاتی اداروں نے نشریات کے لیے ضروری قرار دیے گئے لائسنس کے لیے درخواست نہیں دی تھی۔اس اقدام پر اپنے ردِ عمل کے اظہار میں یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا یا یو ایس اے جی ایم کی قائم مقام سی ای او کیلو چاؤ نے کہا ہے کہ وائس آف امیریکہ اور ڈوئچے ویلے پر یہ پابندی عائد کرکے ترک ادارے آر ٹی یو کے(ریڈیو اینڈ ٹیلی ویڑن سپریم کونسل) نے انٹر نیٹ پر پابندی کی راہ ہموار کرنے کا خطرہ مول لیا ہے۔

کیلو چاؤ نے مزید کہا،” ترک سامعین اور ناظرین کو دنیا بھر میں حقیقت پر مبنی خبروں تک رسائی کا حق حاصل ہے۔ آزادئِ صحافت پر اس تازہ ترین حملے کے باوجود یو ایس اے جی ایم کو ترکی اور دنیا بھر میں عام لوگوں تک معلومات کی آزادانہ رسائی کی حمایت کے اس کے مشن سے نہیں روکا جا سکتا۔”وائس آف امریکہ کی قائم مقام ڈائریکٹر یو لنڈا لوپیز نے اس اقدام کو ناموافق، اور پریس کوریج پر سنسر شپ عائد کرنے کی نیم خفیہ کوشش قرار دیا ہے۔

لوپیز نے مزید کہا،یہ جان کر کہ ہماری ویب سائیٹ کو بلاک کر دیا گیا ہے، ہمیں ترکی کی جانب سے وائس آف امریکہ کی درست اور غیر جانبدار خبریں، ترکی زبان بولنے والے سامعین و ناظرین تک پہنچانے کی صلاحیت پر پابندی کی کوششوں میں تازہ ترین اقدام پر سخت اعتراض ہے۔ گریز کے حربوں اور دیگر ذرائع سے وائس آف امریکہ کو روکا نہیں جا سکے گا۔اس سال فروری میں آر ٹی یو کے نے وائس آف امریکہ کی ترک سروس سمیت تین بین الاقوامی نشریاتی ادروں کو یہ نوٹس جاری کیا تھا کہ وہ اپنی نشریات کے لیے لائسنس حاصل کریں ورنہ ان کا مواد بلاک کر دیا جائے گا۔

یہ نوٹس جرمنی کے ڈوئچے ویلے کوبھی دیا گیاتھا۔جمعرات کو اپوزیشن کی ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے اور لائسنس کے مطالبے کے کھلے ناقد الہان تاسکی نے جو آر ٹی یو کے بورڈ کے رکن بھی ہیں، ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ عدالت کے حکم پر ڈوئچے ویلے اور وائس آف امریکہ کی ترک سروس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انہوں نے طنزاً کہا،” یہ رہی آپ کی آزادئِ صحافت اور جدید جمہوریت۔”فروری میں لائسنس کے بارے میں کیے گئے فیصلے کی بنیاد اگست 2019 میں مؤثر ہونے والا ضابطہ تھا۔ تب بھی میڈیا کی آزادی کے متعدد علمبرداروں نے سنسرشپ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا کیونکہ اس ضابطے کے تحت آرٹی یو کے ،کو آن لائن موجود تمام مواد کو کنٹرول کرنے کا اختیار حاصل ہو گیا تھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

روسی میزائل حملوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے

Next Post

   ترکی کے پہاڑوں پر آباد افغان واپس وطن جانے کے منتظر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ
Edit

سرحدوں پر پھیلے دہشت گرد نیٹ ورکس سیکورٹی کیلئے پیچیدہ مسئلہ / راجناتھ سنگھ

23/02/2026
چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد
Edit

چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد

23/02/2026
کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی، اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا: وزیراعظم مودی
Edit

لوگ آن لائن مالی فراڈ اور ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف چوکس رہیں / وزیر اعظم مودی

23/02/2026
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
Edit

بھارت امن پسند ملک لیکن ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیر اعظم مودی

15/02/2026
2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی
Edit

2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی

15/02/2026
حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا
Business

حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

12/02/2026
Next Post
   ترکی کے پہاڑوں پر آباد افغان واپس وطن جانے کے منتظر

   ترکی کے پہاڑوں پر آباد افغان واپس وطن جانے کے منتظر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS