Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home World

   ترکی کے پہاڑوں پر آباد افغان واپس وطن جانے کے منتظر

by Indian Times
03/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ترکی کے پہاڑوں میں، اس قدر بلندی پر کہ بادل تقریباً سر کو چھو رہے ہیں، ایک افغان چرواہا اپنے گھر سے بہت دور رنگین پتھروں سے بھری وادی میں بھیڑوں کے ریوڑ سے اون تراشنے کی تیاری کر رہا ہے۔اس وادی میں کبھی کرد آباد تھے، جنہوں نے جدید ترک ریاست کے ابتدائی سالوں میں تونجیلی نامی علاقے میں پرتشدد بغاوت کی تھی۔

لیکن مشرقی مرجان وادی میں کردوں کی جگہ اب رفتہ رفتہ افغانوں نے لے لی ہے، جو غربت اور خونریزی سے فرار ہو کر پیدل اور ٹرکوں کے ذریعے براستہ ایران یہاں پہنچے۔ دو دہائیوں تک جاری رہنے والے تنازعات کے بعد، اب کچھ افغان واپس جانے کا سوچ رہے ہیں چاہے انہیں افغانستان میں طالبان کی سخت گیر حکمرانی کا سامنا کرنا پڑے۔ بیس سالہ چرواہے حافظ ہاشمی میمنی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اپنا ملک چھوڑنا نہیں چاہتا جب تک کہ ایسا کرنا بالکل مجبوری نہ بن جائے۔ ان کی منگیتر جنگ زدہ ملک میں ان کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہے۔

‘‘ہم یہاں آتے ہیں، چرواہے کا کام کرتے ہیں، پیسہ کماتے ہیں، اور اپنے خاندانوں کو بھیجتے ہیں۔‘‘ سخت زمین پر نائیلان سے بنے کچھ خیمے لگے ہوئے ہیں۔ یہ افغان خاندانوں کے نئے گھر ہیں۔ اس سے ذرا فاصلے پر، چند افراد ایک شیڈ میں اپنی بھیڑوں اور بکریوں سے دودھ نکال رہے ہیں۔ میمنی کا کہنا ہے، ‘‘اگلے سال، میں افغانستان واپس چلا جاؤں گا۔ جنگ ختم ہو چکی ہے۔‘‘ میمنی کے مطابق، ‘‘جب (افغان) ریاست طالبان سے لڑ رہی تھی، معیشت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

لیکن اب ہم واپس جانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔‘‘ صدر رجب طیب ایردوآن کا اندازہ ہے کہ 300,000 افغان ترکی میں رہائش پذیر ہیں، جو جنگ زدہ شام کے 3.7 ملین افراد کی میزبانی بھی کرتا ہے۔ تونجیلی کے رہنے والے ترک شہری مصطفیٰ آجون کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ افغانوں کی جانب سے ان کے ریوڑوں کی دیکھ بھال کرانے کے عادی ہو چکے ہیں۔ 67 سالہ آجون ان کے ساتھ مل کر بھیڑوں کے دودھ سے پنیر اور دہی بناتے ہیں۔ آجون کے مطابق، ‘‘ہمارے بچے یا تو یہ کام نہیں کر سکتے یا نہیں کرنا چاہتے۔‘‘ یہ کام خطرناک بھی ہے۔ ایک شخص نے بندوق بھی اٹھا رکھی ہے۔

اس کا مقصد رات کو شکار کے لیے نکلنے والے بھیڑیوں اور ریچھوں کو بھیڑوں پر حملہ کرنے سے روکنا ہے۔ یہاں موجود ایک 55 سالہ افغان چرواہے کا کہنا ہے، ‘‘میں اس طرح ریوڑ کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ میں یہاں سات سال سے ہوں، میں نے تین سال کام کیا اور افغانستان چلا گیا لیکن پھر یہاں دوبارہ آنے کا فیصلہ کیا۔‘‘ اپنے دردناک سفر کو یاد کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے، ‘‘خدا نے چاہا اور اگر میری صحت نے اجازت دی تو میں اگست میں افغانستان واپس جاؤں گا جب گرمی کی شدت کم ہونے لگے گی۔‘‘ یہاں موجود ایک اور 29 سالہ افغان چرواہے سلیمان نے اپنی افغان بیوی اور دو چھوٹے بچوں کو چار سال سے نہیں دیکھا۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کتوں کے ساتھ ترکی کے پہاڑوں میں چرواہے کے طور پر کام کرنا چھوڑ دیں گے۔ اپنی بیٹی کی تصویر دکھاتے ہوئے سلیمان نے کہا، ‘‘مجھے پہاڑ بہت پسند ہیں۔ ترکی کے پہاڑ بہت خوبصورت ہیں۔‘‘

ShareTweetSendSend
Previous Post

ترکی نے وائس آف امریکہ کی نشریات پر پابندی عائد کردی

Next Post

عازمین حج نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ ادا کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ
Edit

سرحدوں پر پھیلے دہشت گرد نیٹ ورکس سیکورٹی کیلئے پیچیدہ مسئلہ / راجناتھ سنگھ

23/02/2026
چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد
Edit

چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد

23/02/2026
کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی، اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا: وزیراعظم مودی
Edit

لوگ آن لائن مالی فراڈ اور ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف چوکس رہیں / وزیر اعظم مودی

23/02/2026
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
Edit

بھارت امن پسند ملک لیکن ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیر اعظم مودی

15/02/2026
2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی
Edit

2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی

15/02/2026
حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا
Business

حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

12/02/2026
Next Post
عازمین حج نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ ادا کیا

عازمین حج نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ ادا کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS