Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

عازمین حج نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ ادا کیا

by Indian Times
03/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مکہ: مکہ:سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عازمین نے ذی الحجہ کا پہلا جمعہ ادا کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عازمین حج مسجد نبوی کی زیارت کے بعد حج کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے مسجد نبوی کی زمینی منزل اور چھت کے علاوہ صحنوں، دالانوں، پارکنگ لاٹس اور اطراف کی جگہوں میں جمعے کی نماز ادا کی۔غیر معمولی اژدھام کے باعث ٹریفک اہلکار مسجد نبوی جانے والے راستوں ٹریفک کو رواں دواں اور منظم رکھنے کےلیے تعینات تھے۔

مسجد نبوی کے صحنوں اور دیگر حصوں میں 25 ہزار سے زیادہ قالین بچھائے گئے تھے۔ دیوہیکل چھتریاں سائے کے لیے کھلی تھیں اور موسم کو خوشگوار بنانے کےلیے ’ایئر فین‘ چل رہے تھے۔ مسجد نبوی کے ایک، ایک حصے میں آب زمزم کے کولر رکھے گئے ہیں۔ آب زمزم کی سبیلیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ ہے۔ یاد رہے کہ دو لاکھ 65 ہزار سے زیادہ عازمین مسجد نبوی کی زیارت کرکے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں مکہ مکرمہ مسجد الحرام میں بھی عازمین حج نے ذی الحجہ کا پہلا جمعہ ادا کیا۔ آئندہ جمعے کو حجاج میدان عرفات میں وقوف کے لیے موجود ہوں گے۔ وقوف عرفہ حج کا سب سے بڑا رکن ہے جس کے بغیر حج ادا نہیں ہوتا۔مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے موقع پر 400 اہلکار زائرین کا خیر مقدم کرنے کےلیے موجود تھے۔ انتظامیہ نے مسجد الحرام کی دھلائی، صفائی اور سینیٹائزنگ کا خصوصی اہتمام کیا تھا۔ مسجد الحرام میں چار ہزار سے زیادہ اہلکار صفائی کے کام پر مامور ہیں ان میں خواتینشامل ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 30 ہزار لٹر سے زیادہ جراثیم کش مادہ صفائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مسجد الحرام میں آب زمزم کی سبیلیں ہیں۔ 25 ہزار زمزم کولرز رکھے گئے ہیں۔ آب زمزم کی بوتلیں بھی زائرین میں تقسیم کی جارہی ہیں

ShareTweetSendSend
Previous Post

   ترکی کے پہاڑوں پر آباد افغان واپس وطن جانے کے منتظر

Next Post

افرو ایشیا کپ بحالی منصوبے کے تحت بھارتی، پاکستانی کرکٹرز ایک ہی ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
افرو ایشیا کپ بحالی منصوبے کے تحت بھارتی، پاکستانی کرکٹرز ایک ہی ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں

افرو ایشیا کپ بحالی منصوبے کے تحت بھارتی، پاکستانی کرکٹرز ایک ہی ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS