Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

سرفراز، فواد کی کیٹیگریز میں تنزلی پر سابق فاسٹ بولر کی کڑی تنقید

by Indian Times
03/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کراچی: پاکستانیکرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں سرفراز احمد کو ڈی کیٹیگری میں رکھنے پر سوال اٹھا دیئے۔سابق فاسٹ بولر تنویر احمد یوٹیوب چینل پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی وننگ ٹیم کے کپتان ہیں، انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کیٹیگری میں ڈالنا تضحیک آمیز رویہ ہے۔

تنویر احمد نے سابق کپتان سرفراز احمد سے بھی سوال کیا کہ وہ پی سی بی کے اس رویے پر کیوں خاموش ہیں، جو کرکٹرز سرفراز کی ٹیم کا حصہ تھے وہ اے، بی کیٹیگریز میں شامل ہیں جبکہ انہیں ڈی میں رکھا گیا ہے۔سابق فاسٹ بولر نے فواد عالم کو کیٹیگری بی میں رکھنے کے فیصلے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ٹیسٹ فارمیٹ کھیلتے ہیں اور ان کی کارکردگی کو دیکھیں، انہیں بی کیٹیگری میں کنٹریکٹ دینا ناانصافی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف سیلکٹر محمد وسیم نے دوستوں نوازا اور سہولت فراہم کی، ورنہ فواد کو ریڈ بال فارمیٹ کے معاہدوں کی اے کیٹیگری میں ہونا چاہیے تھا۔جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کردیا تھا، جس میں تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، امام الحق اور حسن علی کو ریڈ اور وائٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ دئیے گئے تھے۔

ان کے علاوہ 10 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں میں اظہر علی کو اے کٹیگری جبکہ فواد عالم کو بی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ عبد اللہ شفیق، نعمان علی اور نسیم شاہ کو ریڈ بال کی سی کٹیگری جبکہ سرفراز احمد، شان مسعود، یاسر شاہ، عابد علی اور سعود شکیل کو ڈی کٹیگری شامل کیا گیا تھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا پھیری میں ہوا برا حال

Next Post

کوہلی کی بری فارم، ’اب ٹیم میں شمولیت پر سوال اٹھ رہے ہیں‘

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
کوہلی کی بری فارم، ’اب ٹیم میں شمولیت پر سوال اٹھ رہے ہیں‘

کوہلی کی بری فارم، ’اب ٹیم میں شمولیت پر سوال اٹھ رہے ہیں‘

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS