Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

کوہلی کی بری فارم، ’اب ٹیم میں شمولیت پر سوال اٹھ رہے ہیں‘

by Indian Times
03/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

انڈین بیٹر وراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھی مایوس کن کارکردگی دکھا کر جلد آوٹ ہو گئے ہیں۔جمعے کو برمنگھم میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جہاں انڈین بیٹنگ لائن مشکل میں پڑ گئی وہی سٹار بیٹر وراٹ کوہلی کی بری فارم بھی ٹھیک نہیں ہو سکی ہے۔وراٹ کوہلی صرف 11 رنز بنا کر اولے پوپس کی گیند پر بولڈ ہو گئے ہیں۔

انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما کی عدم شمولیت کے باعث انڈین ٹیم وراٹ کوہلی کی بیٹنگ پر کافی انحصار کر رہی تھی تاہم وہ ایک بار پھر ناکام رہے۔وراٹ کوہلی کے جلدی آوٹ ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔اکشت نامی ایک صارف نے ٹویٹ کیا ’زندگی اب صرف یہی رہ گئی ہے کہ وراٹ کوہلی کو کھیلتے دیکھتا ہوں اور اس کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹی وی بند کر دیتا ہوں۔

‘تھرن نامی ایک صارف نے میم کے ذریعے کوہلی کے مداحوں کی پریشانی کو ظاہر کیا۔کے آر نٹراجن نامی ایک صارف اپنے ٹویٹ میں کہا ’وراٹ کوہلی کی ایک اور ناکامی، اب کوہلی کی ٹیم میں شمولیت پر سوال اٹھ رہا ہے، آپ پُجارا اور رہانے کے لیے ایک اور وراٹ کوہلی کے لیے دوسرا معیار نہیں رکھ سکتے حالانکہ کوہلی عظیم کھلاڑی رہ چکے ہیں، وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

‘ایک صارف نے وراٹ کوہلی کو کھیل سے وقفہ لینے کا مشورہ دیا۔وراٹ کوہلی 2020 سے بری فارم کا شکار ہیں، جنوری 2020 سے کوہلی کی اوسط 27 رنز ہے۔خیال رہے کہ وراٹ کوہلی نے آخری مرتبہ سینچری 23 نومبر 2019 کو بنگلہ دیش کے خلاف بنائی تھی جس کے بعد سے اب تک انہوں نے 74 اننگز میں کوئی سینچری سکور نہیں کی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سرفراز، فواد کی کیٹیگریز میں تنزلی پر سابق فاسٹ بولر کی کڑی تنقید

Next Post

سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نواور ایس ڈی آر ایف نے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نواور ایس ڈی آر ایف نے

سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نواور ایس ڈی آر ایف نے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS