برمنگھم//ہندوستان کے کپتان روہت شرما کووڈ-19 کی رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد آئیسولیشن سے باہر آ گئے ہیں اور اب انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے جس کی شروعات7 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل سے ہوگی۔لیسٹر شائر کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ کے دوران مثبت پانے کے بعد روہت انگلینڈ کے خلاف جاری پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے ۔روہت کی کووڈ رپورٹ نگیٹیوآئی ہے اور میڈیکل پروٹوکول کے مطابق وہ اب قرنطینہ سے باہر ہیں۔
تاہم، وہ نارتھمپٹن شائر کے خلاف ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ نہیں کھیلیں گے کیونکہ پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے قبل انہیں کچھ ریکوری اور ٹریننگ کی ضرورت ہوگی۔میڈیکل پروٹوکول کے مطابق، قرنطینہ سے باہر آنے والے کسی بھی کھلاڑی کو لازمی ہارٹ ٹیسٹ سے گزرنا پڑتا ہے، جس میں کووڈ کے بعد کھلاڑی کے پھیپھڑوں کی صلاحیت کی جانچ ہوتی ہے۔
یکم جولائی سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے قبل روہت کی رپورٹ تین بار مثبت آئی تھی اور اس لیے جسپریت بمراہ کی شکل میں ہندوستان کو نیا ٹیسٹ کپتان ملا۔روہت محدود اوورز کی سیریز کے پہلے میچ میں کھیلیں گے اور دوسرے میچ سے وراٹ کوہلی، بمراہ، رشبھ پنت اور رویندر جڈیجہ سمیت ٹیسٹ میچ میں حصہ لے رہے کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کورونا سے صحت یاب ہو کر اب نیٹ پر پریکٹس کر رہے ہیں۔ روہت کو یکم جولائی سے برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچواں اور آخری ری شیڈول ٹیسٹ میچ کھیلنا تھا، لیکن وہ کورونا کی تشخیص کے بعد ایسا نہیں کر سکے۔ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے بعد روہت کو کورونا مثبت پایا گیا۔
روہت، جو لیسٹر شائر کے خلاف ہندوستان کے چار روزہ وارم اپ گیم میں کھیل رہے تھے، رپورٹس کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔ہندوستانی کپتان کے ساتھ تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون اور فاسٹ بولر امیش یادیو بھی نیٹ پر موجود تھے۔ اشون اور امیش دونوں ایجبسٹن ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔روہت 7 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں پہلا T20انٹرنیشنل کھیلنے والے ہیں، حالانکہ دوسرے T20میں ویراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ، رشبھ پنت اور رویندر جڈیجا جیسے کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔






