Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

پاول کے طوفان میں اڑا بنگلہ دیش

by Indian Times
05/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈومنیکا//روومین پاول (28 گیندوں پر 61) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیزنے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 35 رنوں سے شکست دے دی۔اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے سامنے 194 رنز کا ہدف رکھاتھا جس کے جواب میں بنگلہ دیش چھ وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز ہی بنا سکا۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کیریبین ٹیم کی جانب سے اوپنر برینڈن کنگ (57) نے نصف سنچری اسکور کی۔ برینڈن نے 43 گیندوں کی اننگز میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

کپتان نکولس پورن نے 30 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 34 رن بنائے۔13ویں اوور میں بیٹنگ کے لیے آنے والے پاول نے دھماکہ خیز شکل اختیار کی اور اننگ کوانجام تک پہنچایا۔ پاول نے 28 گیندوں میں دو چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 61 رنوں کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، جس کی بدولت ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 193 رن بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام نے دو جبکہ مہدی حسن، شکیب الحسن اور مصدق حسین نے ایک ایک وکٹ لیا۔194 رنوں کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم کبھی بھی لے میں نظرنہیں آئی۔

اوبید میک کوئے آٹھ رنز کے اندرہی دونوں سلامی بلے بازوں کو چلتاکیا۔ کچھ دیربعد ہی اوڈین اسمتھ نے کپتان محمود اللہ کو 11 رنز پر آؤٹ کر دیا۔بنگلہ دیش 23 رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل میں دکھائی دے رہا تھا لیکن شکیب نے اننگ کوسنبھالا۔ انہوں نے 52 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 68 رن بنائے لیکن ان کی سست اننگ 194 رن کے بڑے ہدف کو حاصل کرنے میں کام نہ آسکی۔اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے لئے عفیف حسین نے 34 (27) اور مصدق نے 15 (11) رنز بنائے۔ونڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ اور اوبیڈ میک کوئے نے دو دو وکٹ لئے جبکہ عقیل حسین اور اوڈین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کیا۔ پاول کو ان کی شاندار اننگ کے لئے مین آف دی میچ قراردیاگیا۔پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے دوسرا میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر کا بال تل میں یاترا بیس کیمپ کا دورہ

Next Post

کپتان روہت شرما نے کورونا کو ہرایا، رپورٹ آئی نگیٹیو

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
کپتان روہت شرما نے کورونا کو ہرایا، رپورٹ آئی نگیٹیو

کپتان روہت شرما نے کورونا کو ہرایا، رپورٹ آئی نگیٹیو

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS