Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر کا بال تل میں یاترا بیس کیمپ کا دورہ

شرک اَمرناتھ جی یاتریوں ، اَفسروں اور پونی والوں کے ساتھ بات چیت کی

by Indian Times
05/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بال تل ( گاندربل)//انفو//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج بال تل میں شری اَمرناتھ جی یاترا بیس کیمپ کا دورہ کیا اور شرک اَمرناتھ جی یاتریوں ، پونی والوں ، رضاکاروں اور وہاں تعینات اَفسران سے بات چیت کی۔اُنہوں نے نے کیمپ میں سہولیات ، خدمات کے معیار ، یاتریوں اور رضاکاروں کی خیریت کے بارے میں دریافت کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے وہاں قائم کنٹرول روموں کا بھی سائٹ پر معائینہ کیا اور اَفسران کو یاترا روٹ اور بیس کیمپ کے ساتھ قیام و طعام ، خوراک ، صحت سہولیات ، صفائی ستھرائی کے اِنتظامات کا باقاعدہ معائینہ کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے ایک محفوظ اور احسن یاترا کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اِنتظامات کئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کو ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف اِنتظامات بشمول بجلی اور پانی کی فراہمی ، صفائی ستھرائی ، بیت الخلاء یونٹس ، دیہی ہاٹ ، سٹریٹ لائٹنگ ، صحت سہولیات ، ایمبولینسوں کی دستیابی ، ویٹرنری خدمات ، فائر ٹینڈرس ، ٹریفک کی صورتحال وغیرہ کے بارے میں بریفنگ د

ی۔اُنہوں نے بتایا کہ مختلف مقامات پر مناسب موبائل آکسیجن یونٹس لگائے گئے ہیں ۔ اِس کے علاوہ مرد اور مشینری کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حساس مقامات پر موجود ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لیفٹیننٹ گورنر کو بال تل بیس کیمپ پہنچنے والے یاتریوں اور پوتر گپھا پر حاضری دینے کے بعد واپس آنے والے یاتریوں کی یومیہ صورتحال کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے یاتریوں ، شراکت داروں اور لنگر مینجمنٹ کمیٹیوں کے اَرکان سے بات چیت کرتے ہوئے شری اَمرناتھ جی کی جاری یاترا کے بارے میں ان کے تجربے کے بارے میں دریافت کیا۔

بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے بیس کیمپ میں قائم لنگر میں کھانا کھایا۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈو رانگ کے پولے ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار ، کمشنر سیکرٹری ریونیو محکمہ وِجے کمار بدھوری ، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر اور ضلع اِنتظامیہ ، ایس اے ایس بی ، پولیس اور فوج کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے 15؍ جولائی تک آر اے ایس کے ساتھ

Next Post

پاول کے طوفان میں اڑا بنگلہ دیش

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
پاول کے طوفان میں اڑا بنگلہ دیش

پاول کے طوفان میں اڑا بنگلہ دیش

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS