Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سیکرٹری سیاحت نے عوامی شکایات او رمطالبات سماعت کی اور فوری اَزالے کا یقینی دہانی کی

by Indian Times
29/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری سیاحت نے عوامی شکایات او رمطالبات سماعت کی اور فوری اَزالے کا یقینی دہانی کی
بارہمولہ /انفو/28دسمبر/سیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے اور عوام سے متعلق مسائل کے حل کے لئے ڈاک بنگلو چج ہامہ بارہمولہ میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی۔عوامی دربار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور شبیر احمد رینہ، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ممبر شبیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شبیر احمد، پیرزادہ ممتاز احمد، سیکٹورل اور ضلعی اَفسران، پی آر آئیز، سماجی کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پی آر آئیز اور عوام نے خطے سے متعلق متعدد مطالبات اور شکایات کا اِظہار کیا جن میں مختلف ترقیاتی اور انتظامی امور شامل ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بنیادی مطالبات اور شکایات میں رفیع آباد علاقے میں سیاحتی صلاحیت کو بروئے کار لانے، تحصیل روہامہ میں ڈی۔ ایڈکشن سینٹر اور ایک منی سیکرٹریٹ کا قیام، ڈنگی وچی میںکمیونٹی ہیلتھ سینٹر پر کام مکمل کرنے، ہادی پورہ میں بینک اے ٹی ایم کا قیام، علاقے میں صفائی ستھرائی کی مناسب انتظامات کو یقینی بنانے اور لاڈولاڈوڑہ ٹریک روٹ پر باتھ روم کے گرد گھومتی تھیں۔ علاقے میں صفائی کی سہولیات، اور لاڈو لاڈورہ ٹریک روٹ پر باتھ روم کی سہولیات اور سائن بورڈ کی فراہمی ، ہادی پورہ میں واٹر فلٹریشن کے مسائل، رفیع آباد کی کنڈی بیلٹ میں چلڈرن پارک کے قیام دیگر اہم مسائل شامل ہیں۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر سیّد عابد رشید نے خطاب کرتے ہوئے عوامی دربار کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ِانتظامیہ کو براہ راست عوام کی دہلیز تک پہنچایا جائے، آسان رسائی اور مصروفیت کو یقینی بنایا جائے۔سیکرٹری موصوف نے عوام کی جانب سے اُٹھائے گئے مطالبات اور شکایات کو بغور سُنا اور موجود اَفسران کو شامل کر کے مسائل کا فوری اَزالہ کیا۔اِس موقعہ پرڈاکٹرسیّد عابد رشیدشاہ نے موجود افسران کو مزید ہدایات جاری کیں اوراُنہوں نے کہا کہ وہ عوامی نمائندوں کی طرف سے اُجاگر کئے گئے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔اِس سے قبل سیکرٹری موصوف نے تعلیم، زراعت، صحت، آئی سی ڈی ایس، فوڈ سپلائز سمیت مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالوں کا معائینہ کیا۔اِن سٹالوں میںعام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے متعدد سرکاری سکیموں ، خدمات اور سہولیات کی نمائش کی گئی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سوربھ بھگت نے جموں وکشمیر کی ہنرمندی کی سکیموں کا جائزہ لیا

Next Post

سیکرٹری کان کنی نے گورسائی پونچھ میں میگا عوامی دربار کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
چیف سیکرٹری نے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اہم اقدامات کا جائزہ لیا
Business

چیف سیکرٹری نے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اہم اقدامات کا جائزہ لیا

16/03/2026
متعدد سیاسی لیڈران لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

متعدد سیاسی لیڈران لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

16/03/2026
 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
Next Post
سیکرٹری کان کنی نے گورسائی پونچھ میں میگا عوامی دربار کی صدارت کی

سیکرٹری کان کنی نے گورسائی پونچھ میں میگا عوامی دربار کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS