Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

خوشحالی کا پاسپورٹ ہے ہنرمندی/راجیو چندر شیکھر

by Indian Times
01/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بھوپال// وزیر اعظم نریندر مودی کےآتم نربھربھارت کے عزم کی شروعات دیہی نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے ہوتی ہے۔ آتم نربھربھارت کا راستہ آتم نربھر گاوں سے ہوکر گزرتا ہے۔ مقامی سطح پر روزگار/سو روزگار اور انترپرینیورشپ کے نئے مواقع پیدا کرنا نریندر مودی حکومت کے یقین کا موضوع ہے۔

یہ باتیں ہنر مندی کے فروغ اور انترپرینیورشپ اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹکنالوجی (آئی ٹی) کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نےقبائلی نوجوانوں کی ہنرمندی کو بڑھانے کے لئے پائلٹ پروجیکٹ – دیہی قبائلی تکنیکی تربیت یا گرامین ادھمی کے تحت ٹریننگ حاصل کرنے والوں کے پہلے بیچ کو سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جانے کے دوران راج بھون، بھوپال میں منعقدہ تقریب میں کہیں۔مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں گاؤں انجینئر بنے تقریباً 140 قبائلی نوجوانوں کوآج ہنرمندی کے سرٹیفکیٹ فراہم کئے گئے۔

مرکزی وزیر جناب راجیو چندر شیکھر ورچوئل طریقے سے اس تقریب میں شامل ہوئے۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے والوں کو ہنرمندی کی تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے اور ہنر حاصل کرنے کے لئے مبارکباد دی اور اس ہنرمندی کو انہوں نے “خوشحالی کا پاسپورٹ” کہا۔پائلٹ پروجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ پائلٹ پروگرام ہمیں ملک بھر کے دیگر ضلعوں میں اس کی کامیابی کو دوہرانے کے لئے ایک لانچ پیڈ فراہم کرتا ہے ۔ یہ قبائلی نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے مقامی سطح پر بااختیار بنائے گا جس سے ہجرت پر بھی روک لگائی جاسکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضلعوں میں مقامی سطح پر معاشی سرگرمیوں کو رفتار فراہم کرے گا، جوحکومت کے نئے اقتصادی نظریے کےمطابق ہے اور یہ آتم نربھربھارت پر زور دیتا ہے۔مستفیدین کو 5 مضامین – الیکٹریکل اور شمسی توانائی، زرعی میکانائزیشن، ای گورننس، پلمبنگ اور راج مستری کا کام، دو پہیہ گاڑی کی مرمت اور رکھ رکھاؤ میں تربیت دی گئی ہے۔ یہ تربیت نوجوانوں کو اپنا خود کا کاروبار شروع کرنے کی بھی اہل بنائے گی جس سے دیگر نوجوانوں کے لیے بھی روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ مختلف طرح کی ہنر مندی اور بے روزگار نوجوانوں کو گاؤں انجینئروں میں بدلنے کا تصور اپنی نوعیت کا پہلا ہے اور اسے دیگرضلعوں میں بھی دوہرایا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تاجکستان کے وزیر توانائی کے ساتھ باہمی ملاقات کی

Next Post

روس ہندوستان کا سب سےبڑاکھاد فراہم کرنے والاملک بن گیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
چیف سیکرٹری نے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اہم اقدامات کا جائزہ لیا
Business

چیف سیکرٹری نے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اہم اقدامات کا جائزہ لیا

16/03/2026
متعدد سیاسی لیڈران لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

متعدد سیاسی لیڈران لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

16/03/2026
 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
Next Post
روس ہندوستان کا سب سےبڑاکھاد فراہم کرنے والاملک بن گیا

روس ہندوستان کا سب سےبڑاکھاد فراہم کرنے والاملک بن گیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS