Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home World

ایران میں طاقت ور زلزلہ، متعدد افراد ہلاک

by Indian Times
02/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جنوبی ایران میں ہفتہ 2 جولائی کوعلی الصبح آنے والے طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ زلزلے کی شدت 6.0 تھی اور اس کا مرکز نسبتاً ایک کم گنجان آبادی والا علاقہ تھا۔ایران کے خلیجی ساحل پر واقع ہرمزگان صوبہ میں ہنگامی خدمات کے سربراہ مہر درد حسن زادہ نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا، ”زلزلے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے…اور اب تک 12افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

‘‘ ایرانی میڈیا نے زلزلے کی شدت 6.1 بتائی ہے جب کہ یورپی بحیرہء روم زلزلہ مرکز (ای ایم ایس سی) اور امریکی ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) نے اس کی شدت 6.0 بتائی ہے، تاہم اس طرح کا معمولی فرق عام بات ہے۔ زلزلہ کا مرکز نسبتاً کم گہرائی پر تھا۔ اس کی گہرائی لگ بھگ 10کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے بعد بھی متعدد جھٹکے زلزلے کا مرکز ایران کے ایک اہم ساحلی شہر بندرعباس سے کوئی 100 کلومیٹر دور مغرب میں واقع ایک کم گھنی آبادی والے علاقے میں تھا۔ زلزلے کے مرکز کے قریب واقع گاؤں سایہ خوش میں ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

ہرمزگان صوبے کے اس گاؤں میں تقریباً 300 افراد رہتے ہیں۔ زلزلے کے بعد آنے والے جھٹکوں سے گھبرا کر لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کی وجہ سے بہت سارے مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور بنیادی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایران میں زلزلے عام ہیں ایران جغرافیائی لحاظ سے ایک ایسے ارضیاتی فالٹ لائن پر واقع ہے، جہاں اوسطاً ہر روز ایک بار زلزلہ آتا ہے۔ ان میں سے کچھ بہت تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں ایران میں سب سے تباہ کن زلزلہ سن 1990میں آیا تھا۔ ملک کے شمالی علاقے میں آنے والے 7.4 شدت کے اس زلزلے میں 40000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

دسمبر 2003 میں جنوب مشرقی صوبے بام میں آنے والے زلزلے میں 30000 سے زائد افراد کی موت ہوگئی تھی۔ سن 2017 میں بھی ایران کے مغربی حصے میں ایک بہت طاقت ور زلزلہ آیا تھا۔ ریکٹر اسکیل پر 7.0 کی شدت والے اس زلزلے کے باعث 600 سے زائد افراد ہلاک اور 9000 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ نومبر میں بھی ہرمزگان صوبے میں 6.4 اور 6.3 شدت کے دو زلزلے آئے تھے جس میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ملک میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے 17 ہزار سے زائد نئے معاملات درج

Next Post

امریکی حکومت اسقاط حمل کے لیے سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت کرے گی/بائیڈن

Indian Times

Indian Times

Related Posts

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ
Edit

سرحدوں پر پھیلے دہشت گرد نیٹ ورکس سیکورٹی کیلئے پیچیدہ مسئلہ / راجناتھ سنگھ

23/02/2026
چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد
Edit

چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد

23/02/2026
کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی، اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا: وزیراعظم مودی
Edit

لوگ آن لائن مالی فراڈ اور ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف چوکس رہیں / وزیر اعظم مودی

23/02/2026
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
Edit

بھارت امن پسند ملک لیکن ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیر اعظم مودی

15/02/2026
2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی
Edit

2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی

15/02/2026
حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا
Business

حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

12/02/2026
Next Post
امریکی حکومت اسقاط حمل کے لیے سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت کرے گی/بائیڈن

امریکی حکومت اسقاط حمل کے لیے سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت کرے گی/بائیڈن

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS