Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

جموں و کشمیر میں ہے تیز گیند بازوں کی فیکٹری

 اس وجہ سے عمران ملک جیسے نوجوان آج آرہے ہیں آگے

by Indian Times
06/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی : ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز عمران ملک کی ان دنوں ہر طرف چرچا ہے۔ جب انہوں نے گزشتہ سال آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا تھا تو لوگوں کے پاس ایک ہی سوال تھا کہ جموں و کشمیر میں اور کتنے اندیکھے عمران ہیں؟ اس کے بعد آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں انہوں نے جس طرح مخالف ٹیموں کے خلاف تباہی مچائی، اس سے لوگوں کے سوالات اور بھی بڑھ گئے ہیں۔ نوجوان تیز گیندباز نے گزشتہ سیزن میں ایس آر ایچ کے لئے کل 22 وکٹیں حاصل کیں۔

جموں و کشمیر کی ٹیم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مضبوط ٹیم نہیں سمجھا جاتا ہے ، لیکن وہاں کے تیز گیند بازوں کا دبدبہ ہندوستانی ٹیم اور آئی پی ایل کی ٹیموں میں نظر آنے لگا ہے ۔جموں و کشمیر کے سابق کپتان سمیع اللہ بیگ نے کرک انفو کو بتایا کہ یہاں کا بنیادی ڈھانچہ دیگر ریاستوں سے بالکل الگ ہے۔ ایک نوجوان کرکٹر کے لئے اگر وہ بلے باز یا اسپنر بننا چاہتا ہے، تو اسے بہت زیادہ آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن تیز گیند بازی ایک قدرتی ٹیلنٹ ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہاں کے کھلاڑی اپنے کھانے پینے کی وجہ سے بھی جسمانی طور پر دیگر ریاستوں کے کھلاڑیوں سے تھوڑے الگ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ یہاں کے کھلاڑیوں میں کرکٹ کے تئیں ایک الگ قسم کا جنون ہے۔ کشمیر کی ٹیم کو شروع سے ہی تیز گیند بازی کی نعمت حاصل رہی ہے۔ اگر آپ یہاں کی کرکٹ کی تاریخ کے صفحات پلٹیں تو آپ کو ٹیم کی جیت میں 90 فیصد تیز گیند بازوں کا رول نظر آئے گا۔2018 اور 2020 کے درمیان جموں و کشمیر کے کوچ رہے ملاپ میواڈا کا کہنا ہے کہ یہاں کے گیند بازوں میں حیرت انگیز صلاحیت ہے۔

آپ کے سامنے ہر کھلاڑی تیز گیند بازی کرنا چاہتا ہے۔ یہاں پر اتنے سارے سیم تیز گیند باز ہیں جو کبھی کبھی ہنر رکھتے ہوئے بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پاتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ اسٹیمینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال میں حیدرآباد کی ٹیم سے وابستہ ہوں۔ یہاں اگر میں کسی تیز گیند باز سے تھوڑی دیر تک گیندبازی کرواتا ہوں تو وہ کچھ دیر بعد آرام کا مطالبہ کرنے لگتا ہے۔ وہیں اگر میں ان کا موازنہ کشمیر کے سینئر تیز گیند باز محمد مدثر سے کرتا ہوں تو یہ نوجوان کھلاڑی ان کے سامنے کچھ بھی نہیں ہیں ۔ مدثر کے اندر زبردست صلاحیت ہے۔ جب بھی میں اس سے گیند بازی کرنے کیلئے کہتا ہوں تو وہ ہمیشہ تیار رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جب وہ اس عمر میں اس طرح کی گیند بازی کررہے ہیں ، تو وہ اس وقت کیسے رہے ہوں گے جب وہ جوان تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی کبھی ٹیم میں سینئر گیندبازوں کی مسلسل کارکردگی کی وجہ سے نوجوانوں کو جلد موقع نہیں مل پاتا ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر: ڈسٹرکٹ رول بال چیمپئن شپ 2022 سری نگر میں اختتام پذیر

Next Post

سری لنکا کا دورہ بہت اہم نوعیت کا حامل ہے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
سری لنکا کا دورہ بہت اہم نوعیت کا حامل ہے

سری لنکا کا دورہ بہت اہم نوعیت کا حامل ہے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS