Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

ہندوستان کو نیوزی لینڈ سے قریبی میچ میں 3۔4سے شکست

by Indian Times
09/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ایمسٹیلوین// ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو جمعہ کو ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ کے آخری دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم اب 10 جولائی کو کراس اوور میچ میں اسپین سے مقابلہ کرے گی اور اس میچ کی فاتح ٹیم 13 جولائی کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا سے کے مد مقابل ہوگی۔نیوزی لینڈ نے پول بی کے میچ میں ٹورنامنٹ کی اپنی پہلی جیت کے متلاشی ہندوستانی ٹیم کو 4-3 سے شکست دی۔ہندوستان کی جانب سے وندنا کٹاریہ نے میچ کے چوتھے منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی لیکن اس کے فوراً بعد اولیویا میری نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔دوسرے کوارٹر کے اختتام سے عین قبل ٹیس جاپ نے ایک بار پھر گیند کو گول میں پہنچاکر نیوزی لینڈ کو 2-1 کی برتری دلا دی۔

تیسرا کوارٹر شروع ہوتے ہی فرانسس ڈیوس نے گول کر کے ہندوستان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ اسکور کارڈ 3-1 تک پہنچنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے دباؤ کو دور کرتے ہوئے لالریم سیامی نے تیسرے کوارٹر کے اختتام سے عین قبل ایک گول کیا۔چوتھے کوارٹر میں ہندوستان نے انتہائی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو ٹائی تک پہنچا دیا۔ میری نے میچ کے آخری منٹوں میں اپنا دوسرا گول کر کے نیوزی لینڈ کی برتری 4-2 کر دی، اس کے فوراً بعد گرجیت کور نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے ہندوستان کی امیدوں کو زندہ کر دیا۔میچ کے آخری سیکنڈ میں ہندوستان کو پنالٹی کارنر ملا۔ گرجیت کور نے گیند کو مارنے کی کوشش کی لیکن پہلی ہی کوشش میں یہ کیوی کھلاڑی کے پاؤں سے گزر گئی۔

ہندوستان کو دوسری کوشش دی گئی جس میں بروک رابرٹس نے کامیابی سے گیند کو روکا اور ہندوستان کو قریبی میچ میں شکست دے دی۔ہندوستان ورلڈ کپ کی راؤنڈ رابن لیگ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکا۔ وہ نیوزی لینڈ سے ہارنے سے پہلے انگلینڈ (1-1) اور چین (1-1) کے ساتھ ڈرا کھیل چکاہے۔ نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہندوستان نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 50 رنوں سے جیتا

Next Post

نڈال نے ومبلڈن سے نام واپس لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
نڈال نے ومبلڈن سے نام واپس لیا

نڈال نے ومبلڈن سے نام واپس لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS