Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

شاہین شاہ آفریدی کی پہلی بار کھل کر منگنی اور شادی سے متعلق گفتگو

by Indian Times
14/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے مطابق ابھی ان کا فوکس کرکٹ پر ہے مگر ساتھ ہی وہ کچھ عرصے بعد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بیٹی اقصیٰ کی منگنی کی خبریں گزشتہ برس مارچ سے تھیں، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

شاہد آفریدی نے مارچ 2021 میں اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی تھی کہ شاہین آفریدی کے خاندان نے ان کی بیٹی کا ہاتھ مانگا ہے اور ان کا خاندان بھی رشتے داری کے لیے راضی ہے، تاہم انہوں نے منگنی ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی۔لیکن اب شاہین آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ ان کی منگنی ہو چکی ہے اور وہ کچھ عرصے بعد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں مگر فی الحال ان کی توجہ کرکٹ پر ہے۔عید الاضحیٰ کے موقع پر جیو نیوز کے پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ میں میزبان سہیل وڑائچ سے بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بڑے بھائی ریاض آفریدی کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی اور ان کی قسمت اچھی تھی کہ انہیں قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع مل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی گاڑیوں کا شوق تھا اور انہوں نے اب تک متعدد قیمتی گاڑیاں بھی خرید لی ہیں۔شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اب ان کی منگیتر بھی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جب کہ ان کا بھی فی الحال کرکٹ پر دھیان ہے مگر کچھ عرصے بعد وہ شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔شاہین آفریدی کے مطابق ان کی خواہش اور پسند کے مطابق ہی اقصیٰ سے ان کی منگنی ہوئی اور دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور مستقبل میں بھی ان کی ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔

فاسٹ بالر کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ ان کی منگیتر بھی مداحوں سے ناخوش ہوتی ہوں گی مگر وہ خواتین مداحوں کو زیادہ لفٹ نہیں کراتے۔انہوں نے کم عمری میں منگنی کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جو خواہش تھی وہ پوری ہوگئی اور جو ان کا دل تھا وہ انہیں مل گیا۔انہوں نے پروگرام کے دوران یہ اعتراف بھی کیا کہ کرکٹ کی وجہ سے ان کی تعلیم بھی متاثر ہوئی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مودی حکومت نے خارجہ پالیسی میں سلامتی کو پہلی ترجیح دی ہے/ جے شنکر

Next Post

کوہلی کے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے بھی باہر ہونے کا امکان ۔

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
کوہلی کے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے بھی باہر ہونے کا امکان ۔

کوہلی کے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے بھی باہر ہونے کا امکان ۔

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS