Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

انگلینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ہی ہندوستان ٹیم رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا

by Indian Times
14/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

دبئی//ہندوستانی کرکٹ ٹیم منگل کو کیننگٹن میں پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔اس سے قبل بھارت 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پاکستان 106 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا۔ لیکن انگلینڈ کے خلاف ان کی جیت کے بعد، ہندوستان نے مزید دو ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے مجموعی طور پر 108 تک پہنچ گئے۔

اس نے بھارت کو ٹاپ تھری میں دھکیل دیا اور پاکستان چوتھے نمبر پر چلا گیا۔ رینکنگ میں نیوزی لینڈ 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور انگلینڈ 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔پہلے ون ڈے کی بات کریں تو اس میچ میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے بھارتی فاسٹ باؤلنگ کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے اور پوری ٹیم 25.2 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے 7.2 اوور میں 3 میڈنز کے ساتھ 6/19 حاصل کیے، بمراہ کے علاوہ محمد شامی نے تین اور پرسدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کے ٹاپ چھ میں سے چار بلے باز کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ جواب میں روہت شرما (ناٹ آؤٹ 76) اور شیکھر دھون (31 ناٹ آؤٹ) کی عمدہ اننگز کی بدولت ہندوستان نے 18.4 اوورز میں 114 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے جمعرات سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کوہلی کے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے بھی باہر ہونے کا امکان ۔

Next Post

نئی اسپورٹس پالیسی کے مرہون منت جموں وکشمیرٹیلنٹ کا سمندر بنتا جارہا ہے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
نئی اسپورٹس پالیسی کے مرہون منت جموں وکشمیرٹیلنٹ کا سمندر بنتا جارہا ہے

نئی اسپورٹس پالیسی کے مرہون منت جموں وکشمیرٹیلنٹ کا سمندر بنتا جارہا ہے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS