اسلام آباد//صوبہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی زبردست کامیابی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم کو فخر کرنا چاہیے کہ ضمنی اں تخابات میں جس طرح لوگ نکلے اور جس طرح خواتین نکلیں، اور نوجوان نکلے یہ نیا پاکستان ہے۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جس طرح پنجاب کے عوام ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے ہیں میں شکریہ بھی ادا کرتا ہوں اور خراج تحسین بھی پیش کرتا ہوں، یہ ملک کے لیے خوش آئند ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا وقت آیا ہے کہ ہم سب کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ عوام کو اپنے نظریے کی سمجھ آ گئی ہے۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ میں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اپنی مہم کے درمیان اپنی قوم کو صرف ایک ہی چیز بتائی کہ پاکستان کا مطلب اور تیرا میرا رشتہ کیا لا الہ الا اللہ، یہ پاکستان کا نظریہ ہے۔






