Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home World

ایران نے درجنوں سرکردہ امریکی شخصیات پر پابندیاں لگا دیں

by Indian Times
19/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک//تہران نے یہ کارروائی ایسے وقت کی ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔تہران نے بیرونی ملکوں سے سرگرم مجاہدین خلق جیسے ایران مخالف گروپوں کی مدد کرنے کے الزام میں 61 مزید امریکیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران نے جن امریکیوں کو بلیک لسٹ کیا ہے ان میں سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نجی وکیل روڈی جولیانی اور سابق قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن شامل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جولیانی، پومپیو اور بولٹن مجاہدین خلق کے پروگراموں میں حصہ لیتے اور اس گروپ کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

تہران نے جن پابندیوں کا اعلان کیا ہے اس کے تحت ایران میں ان افراد کے کسی بھی طرح کے اثاثوں کو ضبط کیا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ اعلان بظاہر علامتی ہے کیونکہ ان امریکیوں کے کوئی اثاثے ایران میں نہیں ہیں۔ جوہری مذاکرات تعطل کا شکار ایران نے پابندیوں کا اعلان ایسے وقت کیا جب امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرق وسطی کے اپنے حالیہ دورے کے دوران کہا تھا کہ تہران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ بائیڈن کے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2015 میں امریکہ کو جوہری معاہدے سے یک طرفہ طورپر الگ کرلیا تھا اور تہران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردی تھیں۔

تاہم بائیڈن نے ٹرمپ کے اس اقدام کو ایک “بڑی غلطی” قرار دیتے ہوئے معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی۔ لیکن یہ کوششیں کامیاب نہیں ہو پارہی ہیں کیونکہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹوں کے مطابق ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ ایران کی بالواسطہ مذاکرات کا اب تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا ہے۔ بات چیت کا سلسلہ ویانا میں نومبر میں شروع ہوا تھا جو قطر میں جون تک جاری رہا۔ لیکن اب گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔

ایران جوہری بم بنا سکتا ہے، لیکن فی الحال اس پر فیصلہ نہیں کیا، ایرانی اعلیٰ رہنما امریکہ کا اپنے شہریوں کا دفاع کرنے کا عہد یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایران نے امریکیوں پر پابندی عائد کی ہے۔ جنوری میں بھی اس نے 51 امریکیوں پر پابندیاں عائد کردی تھیں جب کہ اپریل میں دیگر24 امریکیوں کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔ جون میں ایک ایرانی عدالت نے امریکی حکومت کو ان ایرانی جوہری سائنس دانوں کے اہل خانہ کو چار ارب ڈالر سے زائد ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جو حالیہ برسوں میں ٹارگیٹ حملوں کے دوران مارے گئے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اپنے شہریوں کی حفاظت اور دفاع کرے گا۔ اس میں وہ افراد شامل ہیں جو اس وقت امریکہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ بھی جو پہلے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے،”ہم دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کے خلاف اپنے عزم کے تئیں متحد ہیں اور ہم اپنے اتحادیوں اور شرکاء کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ایران کی طر ف سے کسی بھی حملے کا جواب دیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضمنی انتخابات میں نمایاں کامیابی سے عمران خان کا دل باغ باغ

Next Post

دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی، 20 افراد ازجان

Indian Times

Indian Times

Related Posts

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ
Edit

سرحدوں پر پھیلے دہشت گرد نیٹ ورکس سیکورٹی کیلئے پیچیدہ مسئلہ / راجناتھ سنگھ

23/02/2026
چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد
Edit

چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد

23/02/2026
کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی، اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا: وزیراعظم مودی
Edit

لوگ آن لائن مالی فراڈ اور ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف چوکس رہیں / وزیر اعظم مودی

23/02/2026
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
Edit

بھارت امن پسند ملک لیکن ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیر اعظم مودی

15/02/2026
2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی
Edit

2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی

15/02/2026
حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا
Business

حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

12/02/2026
Next Post
دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی، 20 افراد ازجان

دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی، 20 افراد ازجان

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS