کولکاتا//بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی صدر اور ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سورو گنگولی کی والدہ نروپا گنگولی کورونا پازیٹیو ہو گئی ہیں۔منگل کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ انہیں جنوبی کولکاتا کے ووڈ لینڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس سے قبل جب سورو گنگولی کو دل کا دورہ پڑا تھا تو انہیں بھی اسی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔گذشتہ سال بھی سورو گنگولی کی والدہ کورونا کا شکار ہوئی تھیں۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی اور آکسیجن کی کمی تھی۔ تب بھی انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑاتھا۔
اب وہ ایک بار پھر وبا کی زد میں ہیں۔ان کے جسم میں ذیابیطس سمیت دیگرکوموربڈیزپہلے سے موجود ہیں، اس لیے تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ ان کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے اور فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔






