لنکاشائر// ہندوستانی آل راونڈر واشنگٹن سندر کاونٹی چیمپیئن شپ میں لنکاشائر کے لیے اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔سندر ہفتے کے آخر میں مانچسٹر پہنچے اور کل سے شروع ہونے والے ڈویژن ون کلیش سے پہلے اپنے نئے ساتھیوں کے ساتھ وینٹیج روڈ کا سفر کیا۔لنکاشائر کرکٹ نے ایک آفیشل بیان میں کہا، ”22 سالہ آل راونڈر واشنگٹن سندر، جو آف اسپن بولنگ کرتے ہیں، 2 اگست سے شروع ہونے والے رائل لندن ون ڈے کپ ٹورنامنٹ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے“۔
ہیمپشائر ہاکس کے خلاف ویٹیلٹی بلاسٹ فائنل میں چار وکٹیں لینے والے لیگ اسپنر میٹ پارکنسن کی بھی کلب کی ریڈ بال ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔جوس بٹلر، لیام لیونگسٹون اور فل سالٹ جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے انگلینڈ کے ساتھ ہیں۔نارتھمپٹن شائر کا مقابلہ کرنے کے لئے لنکاشائر کی کرکٹ ٹیم اس طرح ہے:
ڈین ولاس، ٹام بیلی، جارج بالڈرسن، جوش بوہنون، اسٹیون کرافٹ، کیٹن جیننگس، راب جونس، جیک مارلے، میٹ پارکنسن، واشنگٹن سندر، لیوک ویلس، ول ولیمس اور لیوک ووڈ۔






