Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

ایشین گیمس کی نئی تاریخوں کا اعلان، اگلے سال 23 ستمبر سے شروع ہوں گے

by Indian Times
21/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی// چین کے شہر ہانگژو میں ہونے والے ایشین گیمس کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیاہے۔ ایشین گیمس اب سال کے بجائے آئندہ سال 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔ اولمپک کونسل آف ایشیا نے منگل کے روز اس کا اعلان کیا۔واضح ہو کہ پہلے ایشیائی کھیلوں کا انعقاد اسی سال 10 سے 25 ستمبرکے درمیان ژجیانگ صوبے کے دارالحکومت ہانگژو میں ہونا تھا۔

یہ چین کے مالیاتی دارالحکومت شنگھائی سے تقریباً 175 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔اولمپک کونسل آف ایشیا نے ایشین گیمس کے ملتوی ہونے کی کوئی وجہ تو نہیں بتائی تھی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کی وجہ سے ایشین گیمس کو ملتوی کر دیاگیا تھا۔

او سی اے نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ”ایشیائی اولمپک کونسل کو19ویں ایشین گیمس کی نئی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے، جو اب 23 ستمبر سے 8 اکتوبر 2023 تک ہانگژو میں منعقد ہوں گے“۔او سی اے نے منگل کے روز کہا کہ نئی تاریخوں کا انتخاب ”دیگر بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے ٹورنامنٹس سے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے“۔

ایشین گیمس عام طور پر پورے خطے سے 10000 سے زیادہ ایتھلیٹس کو راغب کرتے ہیں۔بلاشبہ ایشین گیمس ۔2022کی نئی تاریخوں سے اعلان سے کھیل شائقین کو خوشی ہوئی ہوگی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:

Next Post

بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تین ہزار رنز مکمل کر لیے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تین ہزار رنز مکمل کر لیے

بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تین ہزار رنز مکمل کر لیے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS