ٹورنٹو//سابق عالمی نمبر ایک اور سات بار کی گرینڈ سلیم چمپئن وینس ولیمز نیشنل بینک اوپن میں تقریباً 12 ماہ بعد اپنا پہلا سنگلز میچ کھیلیں گی۔ وینس کو اس ٹورنامنٹ کے مین ڈرا میں وائلڈ کارڈ دیا گیا ہے۔ولیمزنے اپنا تازہ ترین سنگلز میچ گزشتہ اگست ماہ میں شکاگو ویمنز اوپن میں کھیلا تھا ، جہاں وہ پہلے راو¿نڈ میںہی ہسیہ سو وے ای سے ہار گئی تھیں۔
ان آخری سنگلزمیں جیت ومبلڈن 2021 میںمیہیلا بوجارنیسکو کے خلاف ہوئی تھی۔ولیمس نے نیشنل بینک اوپن کے ذریعہ جاری ایک آفیشیل بیان میں کہا کہ میں روجرز کی طرف سے پیش کردہ نیشنل بینک اوپن میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ مجھے شہر ، ٹورنامنٹ پسندہے ، اور میں ٹورنٹو میں واپس آنے کی منتظر ہوں۔
وہ ٹورنٹو میں 2–7 کا ریکارڈ رکھتی ہیں، جس میں ان کا اب تک کا بہترین کارکردگی2017 میں آیا تھا، جہاں وہ تیسرے دور میں پہنچی تھیں۔وینس بہنیں سرینا کے ساتھ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ سرینا کو گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے آفیشل ڈرا میں شامل کیا گیا تھا۔ 2019 کی چمپئن بیانکا اینڈریسکو اور عالمی نمبر 1 انگا سویٹیک بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔






