Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

نیکسٹ جنرل کپ:پریمیئرلیگ ٹیموں کے خلاف کھیلیں گے بنگلور ایف سی اور کیرلا بلاسٹرس

by Indian Times
27/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لندن//بنگلوروایف سی اورکیرلا بلاسٹرس ایف سی، ریزرو اسکواڈ پریمیئر لیگ کے ذریعہ منعقد نیکسٹ جنریشن کپ 2022 میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔یہ ٹورنامنٹ پریمیئر لیگ اور فٹ بال اسپورٹس ڈیولپمنٹ لمیٹڈ (ایف ایس ڈی ایل) کے درمیان ایک دیرینہ شراکت کا حصہ ہے تاکہ ہندوستان میں فٹ بال کی ترقی کو سپورٹ کیا جا سکے۔

ان دو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کلبوں کی نوجوان ٹیموں نے اس سال کے شروع میں منعقدہ ریلائنس فاؤنڈیشن ڈیولپمنٹ لیگ (آر ایف ڈی ایل) میں ٹاپ دو میں رہنے کی بنیاد پر بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے کوالیفائی کیا۔آٹھ ٹیموں کے نیکسٹ جنریشن کپ میں پریمیئر لیگ کلبوں کی پانچ ٹیمیں ، جنوبی افریقہ کی ایک اکیڈمی اور بنگلورو ایف سی اور کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ان کا پہلا میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔پریمیئر لیگ کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ ماسٹرز نے ایک بیان میں کہا ’ پریمیئر لیگ اور ہمارے کلب بنگلورو ایف سی اور کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کے کھلاڑیوں کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں ، جو کہ برطانیہ میںیوتھ ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایونٹ انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے ساتھ ہمارے مسلسل کام پر مبنی ہے تاکہ ہندوستان میں فٹ بال کی ترقی میں مدد ملے۔

یہ لیگ کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک دوسرے سے ملنے اور مقابلہ کرنے کا ایک بہترین موقع بھی ہے۔’ٹورنامنٹ کے دوران ، پریمیئر لیگ اور اس کے کلب آئی ایس ایل کلبوں کی بہترین مدد کے لیے نالج شیئرنگ ورکشاپس بھی فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے نوجوان ہندوستانی فٹبالرز کو بھی برطانیہ میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوگا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پری سیزن فرینڈلی میچ کے لئے یو اے ای کا دورہ کرے گی کیرلا بلاسٹرز ایف سی کی ٹیم

Next Post

امرپالی گروپ معاملہ: دھونی کو سپریم کورٹ کی نوٹس

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
امرپالی گروپ معاملہ: دھونی کو سپریم کورٹ کی نوٹس

امرپالی گروپ معاملہ: دھونی کو سپریم کورٹ کی نوٹس

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS