Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

امرپالی گروپ معاملہ: دھونی کو سپریم کورٹ کی نوٹس

by Indian Times
27/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کو نوٹس بھیجا ہے۔ سپریم کورٹ نے دھونی کو یہ نوٹس امرپالی گروپ معاملے میں بھیجا ہے، اور ساتھ ہی امرپالی گروپ معاملے میں شروع کی گئی ثالثی کی کارروائی پر بھی اسٹے لگا دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ امرپالی گروپ معاملے میں ثالثی کا حکم دہلی ہائی کورٹ نے دھونی کی عرضی پر ہی دیا تھا۔

دھونی نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ امرپالی گروپ نے ان کی فیس نہیں دی ہے۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں دھونی کو نوٹس جاری کر ان کے لیے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔دراصل مہندر سنگھ دھونی کے ذریعہ دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کیے جانے کے بعد امرپالی گروپ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ اسی معاملے میں عدالت عظمیٰ نے دھونی کو نوٹس بھیجا ہے اور ساتھ ہی ثالثی کی کارروائی پر بھی روک لگا دی ہے۔

واضح رہے کہ دھونی کبھی ا مرپالی گروپ کے برانڈ امبیسڈر تھے۔ حالانکہ سال 2016 میں انھوں نے خود کو امرپالی گروپ سے علیحدہ کر لیا تھا۔ بعد ازاں انھوں نے عدالت عظمیٰ میں عرضی دے کر اپنی 40 کروڑ روپے کی فیس دلانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کو ملک کی سب سے بڑی عدالت یعنی سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہے۔

سپریم کورٹ نے دھونی کو یہ نوٹس امرپالی گروپ معاملے میں بھیجا ہے، اور ساتھ ہی امرپالی گروپ معاملے میں شروع کی گئی ثالثی کی کارروائی پر بھی روک لگادی ہے ۔ امرپالی گروپ معاملے میں ثالثی کا حکم دہلی ہائیکورٹ نے دھونی کی عرضی پر ہی دیا تھا۔ دھونی نے دہلی ہائیکورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ امرپالی گروپ نے ان کی فیس نہیں دی ہے، مگر سپریم کورٹ نے اس معاملے میں دھونی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اُن کے لیے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ دراصل دھونی کے ذریعہ دہلی ہائیکورٹ میں عرضی داخل کیے جانے کے بعد امرپالی گروپ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

اسی معاملے میں عدالت عظمیٰ نے دھونی کو نوٹس بھیجا ہے اور ساتھ ہی ثالثی کی کارروائی پر بھی روک لگا دی ہے۔ 2016 ء میں انھوں نے خود کو امرپالی گروپ سے علیحدہ کر لیا تھا۔ بعد ازاں انھوں نے عدالت عظمیٰ میں عرضی دے کر اپنی 40 کروڑ روپے کی فیس دلانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔امرپالی گروپ کی کمپنی کے مطابق دھونی سے 42 کروڑ روپئے وصول طلب ہے ، جو اشتہار کی فیس کے طورپر ادا کئے گئے تھے ۔

جولائی 2019 ء میں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا تھا کہ امرپالی گروپ نے ہوم بائیرس کمپنی کی 42.22 کروڑ روپئے کی رقم برانڈ ایمبسیڈر دھونی کو اشتہار کے سلسلے میں ادائیگی کے طورپر منتقل کی تھی۔ یہ رقم Rhiti اسپورٹس کو ادا کی گئی جو کرکٹ اسٹار دھونی کے اشتہارات کا انتظام سنبھالنے والا ادارہ ہے ۔ قبل ازیں اپریل 2019 ء میں دھونی نے فاضل عدالت سے رجوع ہوکر 5,500 مربع فیٹ کے پینٹ ہاؤس کے اپنے مالکانہ حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی استدعا کی تھی ۔ یہ پینٹ ہاؤس دھونی نے امرپالی گروپ کے ایک پروجیکٹ میں بک کرایا تھا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نیکسٹ جنرل کپ:پریمیئرلیگ ٹیموں کے خلاف کھیلیں گے بنگلور ایف سی اور کیرلا بلاسٹرس

Next Post

آئی او اے نے باکسر لولینا کی کوچ سندھیا گرونگ کو منظوری کی خصوصی درخواست کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
آئی او اے نے باکسر لولینا کی کوچ سندھیا گرونگ کو منظوری کی خصوصی درخواست کی

آئی او اے نے باکسر لولینا کی کوچ سندھیا گرونگ کو منظوری کی خصوصی درخواست کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS