Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سیکرٹری سیاحت نے شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کی

by Indian Times
28/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری سیاحت نے شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کی
سری نگر/انفو/سیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے اَپنے شراکت داروں کی مشاورت کے ایک حصے کے طور پر کھارا ۔خروف کوآرڈی نیشن کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے مقامی سیاحتی صنعت کے مختلف طبقات کے نمائندوں کے ساتھ مراتھن اِستفساری سیشن کا اِنعقاد کیا۔سیکرٹری سیاحت نے ایک اَچھے سیاحتی سیزن کے آغاز پر شراکت داروں کی تعریف کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اِس سے سیاحوں کی آمد کا ایک بہت بڑا سیزن ہوگا جو گذشتہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ محکمہ اور شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی حاصل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے جموںوکشمیر یوٹی میں سیاحتی شعبے کو مزید ترقی دینے کو اوّلین ترجیح دی ہے اور یہ ان کی کوشش ہوگی کہ اسے نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے دیکھا جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس مقصد کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید نے مختلف شراکت داروں کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے پہلے سیاحتی خدمات کے ریگولیشن سے متعلق مختلف عمل کو آسان بنانے کی ہدایت دی ہے اور آنے والے دِنوں میں اس کی نگرانی کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ سیاحوں کو کافی اور متنوع تجربا ت فراہم کرنے کے لئے محکمہ کی جانب سے سرگرمیوں کا سالانہ کیلنڈر تیار کیا جارہا ہے ۔شراکت داروں کے نمائندوں کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل میں کاروبار کرنے میں آسانی ، مشترکہ ایس ٹی پیز کا قیام ، ایم ایس ایم اِی کے تحت بجلی کی ٹیرف پر غور ، ملک کی گھریلو مارکیٹ اور بیرون ملک جموںوکشمیر کی سیاحت کامتواتر اور باقاعدہ فروغ ، ہوٹلوں کے نرخوں کا تعین اور دیگر مسائل شامل تھے۔سیکرٹری سیاحت نے شراکت داروں کو یقین دِلایا کہ حکومت کی طرف سے اِن مسائل پر ہمدردی سے غور کیا جائے گا۔اِس سے قبل ڈائریکٹر سیاحت کشمیر فضل الحسیب نے میٹنگ کو سیاحتی منظر نامے اور شراکت داروں کی بہتری کے لئے محکمہ کی جانب سے کئے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزیر مملکت درشنا جردوش نے سلسلہ وار میٹنگوں کی صدارت کی

Next Post

انسانی ا سمگلنگ منظم جرائم کی سب سے گھناو¿نی شکل / لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
چیف سیکرٹری نے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اہم اقدامات کا جائزہ لیا
Business

چیف سیکرٹری نے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اہم اقدامات کا جائزہ لیا

16/03/2026
متعدد سیاسی لیڈران لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

متعدد سیاسی لیڈران لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

16/03/2026
 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
Next Post
انسانی ا سمگلنگ منظم جرائم کی سب سے گھناو¿نی شکل / لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا

انسانی ا سمگلنگ منظم جرائم کی سب سے گھناو¿نی شکل / لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS