Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

پردھان منتری سنگھراہالیہ میں2 مہینوں میں 50 ہزار سے زیادہ سیاحوں کی آمد

by Indian Times
30/06/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی//ا فتتاح کے بعد سے 2 مہینوں میں ہندوستان اور دنیا بھر سے 50 ہزار سے زیادہ سیاحوں نے پردھان منتری سنگھرالیہ کا دورہ کیا۔ 21 اپریل 2022 کو عوام کے لیے کھولے جانے والے پردھان منتری سنگرہالیہ کو زبردست ردعمل ملا ہے۔افتتاح کے دو مہینوں کے اندر، سنگھراہالیہ کا دورہ ہندوستان کے صدر شری رام ناتھ کووند سمیت اہم شخصیات نے کیا ہے۔ جناب ایم وینکیا نائیڈو، نائب صدر؛ چیف جسٹس آف انڈیا؛ اسپیکر، لوک سبھا؛ یونین کونسل آف منسٹرز کے اراکین؛ مختلف ریاستوں کے گورنرز؛ وزرائے اعلیٰ؛ سپریم کورٹ کے ججوں؛ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس؛ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنرز اور ایڈمنسٹریٹرز بھی اس کا دورہ کرچکے ہیں ۔

سیاح معاشرے کے مختلف طبقوں اور ہر عمر کے شعبوں سے آتے ہیں۔ خاندانی گروپس، سیاحوں کے گروپس، نوجوان بالغ افراد، خصوصی ضروریات کے حامل افراد، اور اسکول/کالج کے گروپ اکثر سنگرہالیہ آتے ہیں۔ میوزیم کی انٹرایکٹو خصوصیات جیسے کسی کے پسندیدہ وزیر اعظم کے ساتھ تصویر/چہل قدمی اور ہیلی کاپٹر کی سواری میں زبردست دلچسپی دیکھی گئی ہے اور تقریباً ہر روز اوور بک ہوتے ہیں۔

سنگھرالیہ ہندوستان کے ہر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، اور اس بات کا بیانیہ ریکارڈ ہے کہ کس طرح ہر ایک نے گزشتہ 75 سالوں میں ہماری قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ٹورسٹارلیمانی جمہوریت کے طور پر ہندوستان کے انوکھے سفر سے اس کے وزرائے اعظم کی زندگیوں سے واقف وہئے ہیں، جو سماج کے ہر طبقے اور درجے سے آئے ہیں، کیونکہ جمہوریت کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔سنگرہالیہ آزادی کے بعد ہندوستان کی کہانی کو ایک جامع، معروضی اور دلچسپ انداز میں ٹیکنالوجی پر مبنی انٹرفیس جیسے ہولوگرامس، ورچوئل رئیلٹی، اگمینٹڈ ریئلٹی، انٹرایکٹو کیوسک، کمپیوٹرائزڈ کائنٹک مجسمے، سمارٹ فون ایپلی کیشنز، انٹرایکٹو اسکرینز، تجرباتی انسٹالیشن وغیرہ کے ساتھ بیان کرتا ہے۔

یہاں تاریخی داستانوں کو پیش کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا انوکھا مرکب عجائب گھر کے روایتی ڈسپلے سے الگ ہے۔ سنگرہالیہ کا لوگو جو کہ ہندوستان کے لوگوں کے دھرم چکر کے ساتھ اٹھتے ہوئے ہاتھوں کی نشاندہی کرتا ہے، کو بھی ڈیزائن کے تصور کے طور پر بہت سراہا گیا۔ استقبالیہ میں قومی نشان کو خاص مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سرمایہ دارانہ سامان کے شعبے کی ترقی میک اِن انڈیا پروگرام کی کامیابی کیلئے کلید/ دھرمندر پردھان

Next Post

ہندوستانی نے 2014کے بعد شہری کرن کے شعبہ میں غیر معمولی پیش رفت کی ہے/ ہردیپ پوری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
چیف سیکرٹری نے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اہم اقدامات کا جائزہ لیا
Business

چیف سیکرٹری نے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اہم اقدامات کا جائزہ لیا

16/03/2026
متعدد سیاسی لیڈران لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

متعدد سیاسی لیڈران لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

16/03/2026
 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
Next Post

ہندوستانی نے 2014کے بعد شہری کرن کے شعبہ میں غیر معمولی پیش رفت کی ہے/ ہردیپ پوری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS