Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

وہی گنڈ عوامی جلسے میں اپنی پارٹی کے قائدین کا والہانہ استقبال

جموں کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کے لئے قیام امن ناگزیر/سید الطاف بخاری

by Indian Times
20/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ صرف امن و استحکام ہی جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے روز گار کے وسائل کی راہیں فراہم کرسکتا ہے۔سید الطاف بخاری آج شمالی کشمیر کے وہی گنڈ علاقے، جو کیرری واگورہ اور ٹنگمرگ کے قریب واقع ہے، میں ایک پر ہجوم عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔اس ضمن میں موصولہ بیان کے مطابق اپنی پارٹی کے صدر نے جموں کشمیر میں قیام امن کو ایک اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ، ’’قتل و غارتگری کے طویل سلسلے نے جموں کشمیر کو بے حد نقصان پہنچایا ہے اور اس کی وجہ سے عوامی مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

ان آگے بڑھنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اس خطے میں دائمی امن اور استحکام پیدا ہو کیونکہ امن کے نتیجے میں ہی جموں کشمیر کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی ممکن ہوسکتی ہے۔‘‘انہوں نے کہا، ’’ہم کشمیر میں نوجوانوں کی ایک اور نسل کا مستقبل تباہ کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی بہت کچھ کھودیا ہے۔ اب ہمیں یہ تشدد کے اس سلسلے سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہی ہوگا۔ کیونکہ اس کی وجہ سے جموں کشمیر کے عوام کو ہلاکتوں اور تباہی و بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔ اب ہمیں اپنی نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کی فکر کرنی ہوگی۔‘

‘روایتی سیاسی جماعتوں کو موجودہ بدحالی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سید الطاف بخاری نے کہا، ’’ہم یہ بات فراموش نہیں کرسکتے ہیں کہ اسی کی دہائی میں جن نوجوانوں نے بندوق اٹھالی تھی، وہ بنیادی طور پر جمہوری عمل میں یقین رکھنے والے لوگ تھے۔ لیکن روایتی سیاسی جماعتوں کی اقتدار کی ہوس نے سب کچھ تباہ کردیا

۔ 1987 میں بدترین انتخابی دھاندلیوں نے ان نوجوانوں کو تشدد کی راہ پر دھکیل دیا۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’میں اس بات پر تبصرہ نہیں کروں گا کہ آیا ان نوجوانوں نے تشدد کی راہ اختیار کرکے صیح فیصلہ کیا تھا یا غلط ۔ یہ فیصلہ تاریخ کرے گی۔ لیکن اب کم از کم ہمیں اس حقیقت کا اعتراف کرنا چاہیے کہ بندوق نے سوائے ہلاکتوں اور تباہی کے اس خطے کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ اور سب سے اہم بات یہ کہ ہم بندوق کے بل پر بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکے۔ ان ناقابلِ تردید حقائق کے پیش نظر ان ہمیں امن اور جمہوری عمل کو موقعہ فراہم کرنا ہوگا۔ میرا ماننا ہے کہ جمہوری عمل اور دائمی امن سے ہی ہم وہ سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں، جو ہمارے لئے اہم ہے۔‘‘

انہوں نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’’طاقتور جمہوری ادارے ہی عوام کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں۔ عوام کو خو کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے با اختیار بنانے کےلئے ووٹ کی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے۔ جمہوری ادارے ہی ہمیں ہمارے حقوق فراہم کراسکتے ہیں اور ان کی حفاظت کرسکتے ہیں۔‘‘عوام کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے سید الطاف بخاری نے کہا، ’’دیگر روایتی سیاسی جماعتوں کی طرح ہم عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے میں یقین نہیں رکھتے ہیں۔

اپنی پارٹی کے قیام کے پہلے روز سے ہی ہم یہ واضح کرتے آئے ہیں کہ ہم جموں کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کے متمنی ہیں اور اس کے لئے جدوجہد کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ہمیں عوام نے اپنا ووٹ دیکر منتخب کیا توہم یہ ایجنڈے عملانے کے اہل ہوجائیں گے۔‘‘ اپنی پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا، ’’آپ لوگوں نے یہاں کی روایتی سیاسی جماعتوں کو بارہا آزمایا ہے۔ آپ نے اُنہیں بار بار ووٹ دیکر اقتدار کی گدی تھمادی لیکن بدلے میں اُنہوں نے آپ کو فریب کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان جماعتوں نے بار بار آپ کو اٹانومی، سیلف رول جیسے پر فریب نعروں سے بہلا کر ووٹ ڈلوایا لیکن منتخب ہوجانے کے بعد انہوں نے پہلا کام عوام اور اُن کی امنگوں کو نظر انداز کرنے کا کام کیا۔ اپنے لئے ان جماعتوں کے لیڈروں نے تو محلات قائم کئے لیکن عوام کو سوائے اُنہیں مصیبتوں سے دوچار کرنے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اب کی بات ان کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

‘‘سید الطاف بخاری کے علاوہ اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے بھی عوامی جلسے سے خطاب کیا۔میر نے کہا، ’’اپنی پارٹی جھوٹے وعدوں اور عوام کو فریب دینے میں یقین نہیں رکھتی ہے۔ جب یہ جماعت معرض وجود آئی ہے، اس نے اپنے ایجنڈے کی بنیاد قابل حصول اہداف پر رکھی۔ہمارے اہداف جموں کشمیر میں قیام امن، خوشحالی اور تعمیر و ترقی ہے۔ ہم یہاں کے عوام کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ سارے اہداف قابل حصول ہیں۔‘‘غلام حسن میر نے مزید کہا، ’’ آپ اپنی پارٹی کو جموں کشمیر کی روایتی سیاسی جماعتوں کی طرح تصور نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ روایتی سیاسی جماعتوں کی تاریخ اُن کی فریب کاریوں سے بھری پڑی ہے۔

انہوں نے ہمیشہ سیاسی مفادات کے حصول کےلئے عوام کو گمراہ کیا۔ لیکن اپنی پارٹی ایک متبادل کے طور پر معرض وجود آگئی ہے، جس پر لوگ اعتماد کرسکتے ہیں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم وہ سارے وعدے پورے کریں گے جو ہم نے آپ کے ساتھ کئے ہیں۔‘‘بخاری اور میر کے علاوہ اس جلسے میں اپنی پارٹی کے جو اہم لیڈران اور سینئر کارکنان موجود تھے، اُن میں پارٹی کی یوتھ ونگ کے سٹیٹ وائس پریزیڈنٹ اور ڈی ڈی سی ممبر ٹنگمرگ ایڈوکیٹ میر تجمل اشفاق، یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری مظفر ریشی، ڈی ڈی سی رکن کنزر نذیر احمد ، یوتھ ونگ کے سٹیٹ کارٖڈی نیٹر طارق محی الدین، بی ڈی سی ممبر کنزر بیگ آفتا ب، ضلع نائب صدر اسداللہ، یوتھ لیڈر جاوید اقبال، نصیر احمد، ڈی ڈی سی ٹنگمرگ کے رکن اشفاق احمد، بی ڈی سی کنی پورہ شبیر احمد ، بی ڈی سی وائلو رکن محمد ابرار، کاکا جی، غلام محمد ڈار، محمد اکبر، نثار احمد، محمد مقبول، طارق احمد اور دیگر اشخاص شامل تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈوگرہ پیلس اورتاریخی مُبارک منڈی کے بحالی کاموں میں تیزی لائی جائے:الطاف بخاری

Next Post

لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر یو ٹی میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی پر ملٹی اسٹیک ہولڈر کنونشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
دہشت گردی کے شکار کسی بھی خاندان کو انصاف سے محروم نہیں کیا جائےگا/منوج سنہا
National

دہشت گردی کے شکار کسی بھی خاندان کو انصاف سے محروم نہیں کیا جائےگا/منوج سنہا

16/03/2026
نائب وزیراعلیٰ نے متعدد سڑک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
Politics

نائب وزیراعلیٰ نے متعدد سڑک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

16/03/2026
Next Post
لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر یو ٹی میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی پر ملٹی اسٹیک ہولڈر کنونشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا

لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر یو ٹی میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی پر ملٹی اسٹیک ہولڈر کنونشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS