کولمبو//سری لنکا کرکٹ نے آئندہ کامن ویلتھ گیمس 2022 کے لیے اپنی 15 رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔کامن ویلتھ گیمس کے لیے گذشتہ ماہ بھارت کے خلاف گھر یلوسرزمین پر تین میچوں کی ٹی ۔20 سیریز کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔
یہ سیریز سری لنکا کی خواتین ٹیم 2-1 سے ہار گئی تھی۔ اسٹار بلے باز چماری اٹا پٹو کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ہندوستان کے خلاف اپنی پہلی سیریز کے دوران متاثر کرنے والی اوپنر وشمی گونارتنے کپتان چماری اٹاپٹو کے ساتھ اننگ کا آغاز کر سکتی ہیں۔ آل راونڈر کاویشا دلہاری بھی ٹیم میں شامل ہیں۔سری لنکا کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔
سری لنکاکی ٹیم ٹیم 30 جولائی کو ایجبسٹن میں میزبان انگلینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔دولت مشترکہ کھیلوں کے لیے سری لنکا کی ٹیم اس طرح ہے: چماری اٹا پٹو (کپتان)، حسینی پریرا، ہرشیتا سمروکرما، وشمی گونارتنے، مالشا شہانی، نیلاکشی ڈی سلوا، کاویشا دلہاری، اما کنچنا، اچینی کلسوریا، انوکا رنویرا،ادیشیکا پربودھنی ،سوگندھیکا سلوا، رشمی ڈی ، اوشادی رن سنگھے اور انوشکا سنجیونی۔






