Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:

اویناش سیبلے 3000 میٹر اسٹیپل چیز ایونٹ کے فائنل میں 11ویں نمبر پر رہے

by Indian Times
21/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اوریگون// ہندوستانی ایتھلیٹ اویناش سیبلے منگل کے روز اوریگون میں منعقدہ ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں مردوں کے 3000 میٹر اسٹیپل چیز ایونٹ کے فائنل میں 11ویں نمبر پر رہے۔وہ 8:31.75 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ 11 ویں نمبر پر رہے۔ اس فہرست میں مراکش کے صوفیان الباکلی سرفہرست رہے جبکہ ایتھوپیا کے لامیچا گرما دوسرے نمبر پر رہے۔ کینیا کے کونسسلس کیپروٹو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔یہ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سیبل کا لگاتار دوسرا فائنل تھا۔

انہوں نے اپنی ہیٹ میں 8:18.75 کا وقت لیاتھا، جس نے انہیں 15 ایتھلیٹس کے فائنل میں جگہ ملی۔سائی میڈیا نے ٹویٹ کیا،” 18 ویں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2022، اوریگون اپڈیٹس: اویناش مردوں کے 3000 میٹر اسٹیپل چیس فائنل میں 8:31.75 کے وقت کے ساتھ 11 ویں نمبر پر رہے، شاندار کوشش“۔اویناش مردوں کی 3000 میٹر اسٹیپل چیز میں ہندوستان کے لیے قومی ریکارڈ ہولڈر ہیں۔

ان کا تازہ ترین ریکارڈ جون میں رباط میں بین الاقوامی ایونٹ کے دوران آیا، جہاں انہوں نے 8:12.48 کا وقتلیا اور پانچویں نمبر پر رہے۔ تاہم فائنل میں انہیں پوڈیم میں جگہ نہیں ملی۔اویناش ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے ایشین گیمس 2018 کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے تھے۔ بعد میں انہوں نے بھونیشور، اڈیشہ میں منعقدہ 2018 نیشنل اوپن چیمپئن شپ میں گوپال سینی کا 8:30.88 کا 37 سالہ پرانا قومی ریکارڈ 8:29.80 کے وقت کے ساتھ توڑ دیا۔

اس کے بعد انہوں نے مارچ 2019 میں پٹیالہ میں فیڈریشن کپ میں 8:28.94 کے وقت کے ساتھ ایک اور نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ اس کے ساتھ، انہوں نے 2019 ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اور 2019 کی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا۔انہوں نے دوحہ میں 2019 ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنے پہلے بین الاقوامی مقابلے میں 8:30.19 کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں ورلڈ چیمپئن شپ میں ہیٹس میں 8:25.23 دوڑ کر اپنا ہی قومی ریکارڈ توڑا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

واشنگٹن سندر لنکاشائر کے لیے ڈیبیو کرنے کے لیے تیار

Next Post

ایشین گیمس کی نئی تاریخوں کا اعلان، اگلے سال 23 ستمبر سے شروع ہوں گے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
ایشین گیمس کی نئی تاریخوں کا اعلان، اگلے سال 23 ستمبر سے شروع ہوں گے

ایشین گیمس کی نئی تاریخوں کا اعلان، اگلے سال 23 ستمبر سے شروع ہوں گے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS