Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

شنزو آبے نے ہند۔ جاپان عصری تعلقات کو فروغ دینے میں منفرد کردار ادا کیا/ جے شنکر

by Indian Times
24/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی// وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو کہا کہ آنجہانی جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے دل میں ہندوستان کے لیے ایک خاص جگہ ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان عصری تعلقات کو فروغ دینے اور اس کی تعریف کرنے میں منفرد کردار ادا کیا۔ ٹویٹر پر وزیر نے کہا، جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے دوستوں اور مداحوں میں شامل ہوئے۔ آبے سکے دل میں ہندوستان کے لیے ایک خاص جگہ تھی۔

انھوں نے جاپان کو مزید غیر یقینی اور ہنگامہ خیز دنیا کا سامنا کرنے کے لیے تیار کیا۔ قوانین پر مبنی آرڈر بنانے کی کوشش کی جو جمہوری اقدار کی اہمیت کو تسلیم کرے۔ جے شنکر ایک غیر منافع بخش تنظیم کی طرف سے شنزو آبے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو ان کے المناک قتل کے چند ہفتے بعد خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ یہ فطری بات ہے کہ ایسے موقع پر ہم اپنی یادیں بانٹ رہے ہوں گے اور یادوں کا تبادلہ کریں گے۔

میرے خیال میں، اگر ہم اس کے ساتھ انصاف کرنا چاہتے ہیں، تو یہ ضروری ہے کہ نہ صرف اس کے اپنے ملک کی سلامتی، خارجہ پالیسی اور ترقی بلکہ درحقیقت گزشتہ 30 سالوں میں بین الاقوامی تعلقات میں ان کے تعاون کا جائزہ لیا جائے۔ جے شنکر نے مزید کہا، شنزو آبے کا ہمارے عصری تعلقات کو فروغ دینے اور اس کی وضاحت کرنے میں بہت منفرد کردار رہا ہے۔ وہ دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات کوایسی جگہوں پر لے گئے جہاں عام طور پر ہمیں کچھ سال لگتے تھے۔

جے شنکر نے مزید کہا،وزیر اعظم آبے نے ہندوستان میں ایک طویل دلچسپی پیدا کی اور اس دلچسپی کا ایک اظہار دراصل ہمیں ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کرنے کی ترغیب دینا تھا۔آپ کو بتادیں کہ شنجو آبے کو 8 جولائی کو جاپانی شہر نارا میں انتخابی مہم کی تقریر کے دوران گولی مار دی گئی تھی۔ شنزو آبے ہندوستان کے ایک دوست تھے جن کے دور میں دوطرفہ تعلقات کو نئی مضبوطی اور گہرائی حاصل ہوئی اور جس کے اسٹریٹجک وژن نے عالمی سطح پر گہرے نقوش چھوڑے۔ ایک کرشماتی رہنما، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد پیدا ہونے والے پہلے جاپانی وزیر اعظم تھے، آبے نے جاپان میں ایک پائیدار اقتصادی میراث چھوڑی جو ‘ ابینومکس’ کے نام سے مشہور ہوئی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت اور گھانا نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دفتر خارجہ سے مشاورت کی

Next Post

لوک سبھا نے انڈین انٹارٹک بل 2022کو منظوری دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
لوک سبھا نے انڈین انٹارٹک بل 2022کو منظوری دی

لوک سبھا نے انڈین انٹارٹک بل 2022کو منظوری دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS