Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کا معاملہ

پارلیمنٹ سے معطل ارکان کا 50 گھنٹے کا دھرنا جاری

by Indian Times
29/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//سی این آئی//لوک سبھا کی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی پاداش میں حزب اختلاف کے کئی لیڈران کو معطل کیا گیا ہے جس کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی دھرنا جاری ہے اور یہ کل شام تک جاری رہے گا۔ سی این آئی کے مطابق مانسون اجلاس کے دوران ایک ہفتے کے لیے معطل کیے گئے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ حکومت کے خلاف 50 گھنٹے کا دھرنا دے رہے ہیں۔ بدھ کی صبح گیارہ بجے شروع ہونے والا یہ دھرنا جمعہ کی دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا۔ ارکان پارلیمنٹ کا یہ دھرنا پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں موجود گاندھی کے مجسمہ کے سامنے چل رہا ہے۔

دھرنا دے رہے ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کی رات پارلیمنٹ کے احاطے میں کھلے آسمان کے نیچے گزاری۔اس دھرنے میں اپوزیشن پارٹیوں کے کئی ارکان پارلیمنٹ حصہ لے رہے ہیں، جنہوں نے خیموں کا مطالبہ کیا تھا لیکن انتظامیہ نے انہیں اس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ چنانچہ انہیں جمعرات کی رات بھی کھلے آسمان نیچے گزارنی پڑے گی۔

تاہم احتجاج کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کو باتھ روم اور پبلک لائبریری استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔دھرنے میں ٹی ایم سی کے 7، ڈی ایم کے کے 6، تلنگانہ راشٹر سمیتی کے 3، سی پی آئی (ایم) کے 2 اور عام آدمی پارٹی اور سی پی آئی کے ایک ایک ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں۔ ان سبھی کو راجیہ سبھا میں ہنگامہ کرنے اور کاغذ پھاڑنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ لوک سبھا سے کانگریس پارٹی کے معطل چار ارکان پارلیمنٹ بھی اس دھرنے میں شامل ہو رہے ہیں۔

یہ ارکان پارلیمنٹ وقفہ وقفہ پر دھرنا دے رہے ہیں۔س دوران کانگریس کے معطل رکن پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور نے اپوزیشن کے دھرنے میں شامل ایک رکن پارلیمنٹ کے ہاتھ پر بیٹھے ہوئے مچھر کی ویڈیو ٹوئٹ کی ہے۔ وزیر صحت کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹیگور نے ٹوئٹ کیا، ’’پارلیمنٹ کمپلیکس میں مچھر ہیں لیکن حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ نہیں ہیں۔ منسکھ منڈاویہ برائے کرم پارلیمنٹ میں ہندوستانیوں کا خون بچائیں، باہر اڈانی ان کا خون چوس رہے ہیں۔‘‘دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا

ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ مودی حکومت اور پارلیمانی امور کے وزیر گجرات کے لوگوں سے معافی مانگیں۔ بی جے پی وہاں 27 سال سے حکومت کر رہی ہے، ریاست میں زہر آلود شراب پینے سے کئی لوگ مر چکے ہیں۔ میں چاہتا تھا کہ یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے۔ وہیں، ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ موسم نور نے کہا کہ معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہم چاہتے ہیں کہ مہنگائی پر پارلیمنٹ میں بحث ہو لیکن ہمیں معطل کر دیا گیا ہے۔ ہمارا 50 گھنٹے طویل دھرنا جاری رہے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بیرونی حالات کی وجہ سے ہتھیاروں کی افادیت متاثر ہوئی/راجناتھ

Next Post

ٹنل کے آر پار خراب موسمی صورتحال ، جموں اور کشمیر میں پھر ہوئی شبانہ بارشیں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
ٹنل کے آر پار خراب موسمی صورتحال ، جموں اور کشمیر میں پھر ہوئی شبانہ بارشیں

ٹنل کے آر پار خراب موسمی صورتحال ، جموں اور کشمیر میں پھر ہوئی شبانہ بارشیں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS