Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

محکمہ زراعت ، اسپائس بورڈ آف انڈیا نے ” خرید فروشوں کی میٹنگ “ کا انعقاد کیا

by Indian Times
18/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

محکمہ زراعت ، اسپائس بورڈ آف انڈیا نے ” خرید فروشوں کی میٹنگ “ کا انعقاد کیا
سرینگر 17 اکتوبر /محکمہ زراعت کشمیر نے اسپائس بورڈ آف انڈیا کے تعاون سے زرعی کمپلیکس لال منڈی سرینگر میں جی آئی ٹیگ والے کشمیری زعفران کی دستیاب مارکیٹ ویلیو چین کے چیلنجوں پر خریدار فروخت کنندگان کے ساتھ ایک جامع بحث کا اہتمام کیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زراعت پیداوار اتل ڈولو نے تقریب کا افتتاح کیا ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اتل ڈولو نے کہا کہ کشمیر زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد اس کی پیداوار کو بہتر معاشی منافع مل رہا ہے جس کے نتیجے میں زعفران کے کاشتکاروں کی سماجی و اقتصادی تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا انٹر نیشنل کشمیر سیفران ٹریڈ سنٹر ( آئی آئی کے ایس ٹی سی ) میں زعفران کے کاشتکاروں کیلئے آن لائن ٹریڈنگ کی سہولتیں بھی بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیوں تک کشمیر زعفران کی وسیع رسائی میں مدد کر رہی ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس آن لائن تجارت کی سہولت کی وجہ سے بین الاقوامی خریدار کشمیر کا زعفران لے رہے ہیں ۔ اتل ڈولو نے کہا کہ کشمیر کے زعفران کا معیار اسپین اور ایران جیسے دیگر ممالک کے زعفران کے معیار سے بہتر ہے ۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کریں کہ کشمیری زعفران کے اس اعلیٰ معیار کے فوائد متعلقہ کسانوں تک پہنچیں ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اسپائس بورڈ آف انڈیا کے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ کشمیر زعفران کے حوالے سے بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ ورچول میٹنگز کا اہتمام کریں تا کہ انہیں یہ بتایا جا سکے کہ جموں و کشمیر حکومت ان کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہماری پیداوار برآمد اور خریدار پر مبنی ہو گی اور ضرورت پڑنے پر ہمیں اپنی مصنوعات کی تمام تر بہتری کیلئے تمام اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔ ڈائریکٹر زراعت کشمیر چوہدری محمد اقبال نے زعفران کے فروغ اور اس کی ماکیٹنگ کیلئے محکمہ کی جانب سے کئے جانے والے مختلف اقدامات کا ذکر کیا ۔ قبل ازیں ڈائریکٹر مارکیٹنگ اسپائس بورڈ آف انڈیا بی این جھا نے زعفران کے فروغ اور مارکیٹنگ کیلئے بورڈ کے ذریعے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلی پریذٹیشن دی ۔ بعد ازاں جی آئی ٹیگ شدہ کشمیر سیفرون کی دستیاب مارکیٹ چین کے چیلنجز پر تھریڈ بئیر بحث ہوئی جس میں اسٹیک ہولڈرز نے اپنے قیمتی نکات پیش کئے ۔ میٹنگ میں دیگر کے علاوہ جوائینٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد سید پیر ، چیف ایگریکلچر آفیسر سرینگر محمد یونس چوہدری ، کنسلٹنٹ سپائس بورڈ، سیکٹرل ہیڈز ، سینئر افسران ، ایف پی اوز ، سیلرز اور خریداروں نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے محکمہ محنت اور روزگار کی جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

مشیر بٹھناگر نے دوسری پازٹیو کشمیر فُٹ بال چیمپین شپ 2022 کا افتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
مشیر بٹھناگر نے دوسری پازٹیو کشمیر فُٹ بال چیمپین شپ 2022 کا افتتاح کیا

مشیر بٹھناگر نے دوسری پازٹیو کشمیر فُٹ بال چیمپین شپ 2022 کا افتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS