Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home World

امریکی حکومت اسقاط حمل کے لیے سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت کرے گی/بائیڈن

by Indian Times
02/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

واشنگٹن//اگرچہ امریکہ میں اسقاط حمل کے بارے میں رائے عامہ منقسم ہے، لیکن امریکی تھنک ٹینک پیو کے ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکہ میں 61 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ اسقاط حمل ہمیشہ یا زیادہ تر معاملات میں قانونی ہونا چاہیے، جب کہ 37 فیصد افراد نے اسے غیر قانونی قرار دینے کی رائے دی۔

لٹل راک، آرکنساس میں اسقاط حمل کے ایک کلینک نے عدالت کا فیصلہ آن لائن شائع ہوتے ہی مریضوں کے لیے اپنے دروازے بند کر دیے۔ کلینک کے عملے نے خواتین کو بلایا اور بتایا کہ انہیں دیا گیا وقت منسوخ کر دیا گیا ہے۔ آرکنساس ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں ٹرگر قانون نافذ ہوا اور اسقاط حمل پر فوری پابندی لگا دی گئی۔

واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے گزشتہ جمعہ کے روز ایک تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے اسقاط حمل کے لیے آئینی تحفظ کو ختم کردیا تھا۔ جس کے بعد امریکہ میں خواتین نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے عدالتی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے وہ کام کیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا، ہم ریاستوں میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں ۔

طرابلس،لیبیا میں مسلسل بجلی کٹوتی، بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سیاسی تعطل کے خلاف ملک کے مشرقی شہر توبروک میں لوگوں نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا اور عمارت کے کچھ حصوں کو آگ لگا دی۔آن لائن پوسٹ کی گئی تصاویر میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب گھنا دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔ مظاہرین نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی کال بھی دی ہے۔عبوری حکومت کے سربراہ عبدالحمید دبایبہ نے عوام کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام اداروں کو تبدیل کرنا ناگزیر ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ایران میں طاقت ور زلزلہ، متعدد افراد ہلاک

Next Post

امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ میں بات چیت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ
Edit

سرحدوں پر پھیلے دہشت گرد نیٹ ورکس سیکورٹی کیلئے پیچیدہ مسئلہ / راجناتھ سنگھ

23/02/2026
چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد
Edit

چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد

23/02/2026
کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی، اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا: وزیراعظم مودی
Edit

لوگ آن لائن مالی فراڈ اور ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف چوکس رہیں / وزیر اعظم مودی

23/02/2026
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
Edit

بھارت امن پسند ملک لیکن ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیر اعظم مودی

15/02/2026
2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی
Edit

2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی

15/02/2026
حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا
Business

حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

12/02/2026
Next Post
امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ میں بات چیت

امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ میں بات چیت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS