Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ میں بات چیت

by Indian Times
02/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

قابل//امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ امریکی حکام نے طالبان رہنماؤں کے ساتھ دوحہ میں بات چیت کی ہے۔ دونوں فریقین کے مابین مارچ میں آخری ملاقات کے بعد قطری دارالحکومت میں یہ پہلا براہ راست رابطہ تھا۔ذرائع کے مطابق طالبان رہنما امریکہ کی جانب سے منجمد کیے گئے افغانستان کے اثاثوں اور زرمبادلہ کے ذخائر کو بحال کرنے کے راستے تلاش کررہے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے باوجود امریکہ طالبان سے یہ یقین دہانی چاہتا ہے کہ یہ رقم افغان عوام کی مدد کے لیے ہی خرچ کی جائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ دوحہ میں بدھ اور جمعرات کو ہونے والی بات چیت کے دوران امریکہ نے زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد افغان عوام کے لیے پانچ کروڑ 50لاکھ ڈالر کی نئی امداد کا اعادہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا، دونوں فریقین نے افغان عوام کی مدد کے لیے افغانستان کے سنٹرل بینک کے ساڑھے تین ارب ڈالر کے غیر ملکی اثاثوں کو محفوظ کرنے کے لیے امریکی اقدامات پر تفصیل سے بات چیت کی۔ وائٹ ہاوس نے گزشتہ ہفتے اس رقم کے حوالے سے کہا تھا کہ امریکہ اس مسئلے کو فوری طور پر‘‘ حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مشرقی افغانستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 1000 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں دیگر بے گھر ہوگئے تھے۔

طالبان کو متاثرین کی مدد کے لیے پیسوں کی اشد ضرورت ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ نے طالبان رہنماؤں کے ساتھ اس ملاقات میں افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان اور دیگر مصائب پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔‘‘ افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ میٹنگ میں امریکی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ امریکہ کے خدشات اور مطالبات امداد کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے انسانی امداد کی فراہمی میں طالبان کی بڑھتی ہوئی مداخلت اور خدمات کی فراہمی میں شفافیت کے حوالے سے خدشات کا اظہار بھی کیا۔‘‘ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی نمائندوں نے طالبان رہنماؤں پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے بھی دباؤ ڈالا۔ مارچ میں معطل ہوجانے والے دوحہ مذاکرات میں بھی یہ ایک متنازع موضوع تھا، جب طالبان نے افغانستان میں سیکنڈری اسکولوں میں لڑکیوں کے جانے پر پابندی لگادی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے، امریکہ افغان عوام کے ان مطالبات کی حمایت کرتا ہے کہ لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دی جائے اور خواتین کو ملازمت کرنے، ملک کی اقتصادی ترقی میں حصہ لینے اور آزادانہ طورپر نقل و حرکت نیزانہیں اظہار رائے کی آزادی دی جائے۔‘‘ ’ہم جانتے ہیں ملک کیسے چلانا ہے‘ خیال رہے کہ 20 برس تک جنگ کے بعد گزشتہ سال امریکی فوج کے انخلاء کے بعد طالبان نے افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔ تاہم اس کے بعد امریکہ نے افغانستان کے سات ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر کو منجمد کردیا تھا جب کہ بین الاقوامی برادری نے براہ راست دی جانے والی اربوں ڈالر کی وہ امداد روک دی تھی، جس پر ملک کی تقریباً چار کروڑ آبادی کا انحصار تھا۔

ان پابندیوں کی وجہ سے افغانستان سنگین اقتصادی صورت حال سے دوچار ہوگیا، حالانکہ بعد میں تھوڑی امداد بحال کردی گئی۔ امریکہ اب بھی طالبان کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دیتا ہے اور اس کا اصرار ہے کہ طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات میں بہتری اس کے اہم خدشات کو دور کرنے پرمنحصر ہے۔ اس دوران طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ جمعے کے روز پہلی مرتبہ عوامی طور پر سامنے آئے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں عالمی برادری سے کہا،ہمیں یہ نہ بتائیں کہ افغانستان کو کیسے چلانا ہے۔‘‘ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا، غیر مسلم قومیں ہمیشہ ایک خالص اسلامی ریاست کی مخالفت کرتی رہیں گی، لہٰذا وفاداروں کو اپنی مطلوبہ چیز حاصل کرنے کے لیے مشکلات برداشت کرنا پڑیں گی۔‘‘

ShareTweetSendSend
Previous Post

امریکی حکومت اسقاط حمل کے لیے سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت کرے گی/بائیڈن

Next Post

طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی پہلی مرتبہ کابل آمد، اجلاس میں شرکت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی پہلی مرتبہ کابل آمد، اجلاس میں شرکت

طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی پہلی مرتبہ کابل آمد، اجلاس میں شرکت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS