Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

اونتی پورہ اور شوپیاں میں تین دہشت گرد معاونین گرفتار

by Indian Times
06/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اونتی پورہ اور شوپیاں میں تین دہشت گرد معاونین گرفتار
سری نگر،5 مئی/یو این آئی/سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ اور شوپیاں میں تین جنگجو معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اونتی پورہ پولیس نے اننت ناگ پولیس، فوج کی 42 آر آر،3 آر آر اور سی آر پی ایف کی 180 بٹالین کی مدد سے جیش سے وابستہ دو جنگجو معاونین کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن انجام دیا گیا جس کے بعد یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت بشیر احمد اور گلزار احمد ساکنان ترال اونتی پورہ کے بطور کی گئی۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان کے انکشاف پر ایک اے کے 56 رائفل،ایک اے کے میگزین، 56 اے کے گولیاں،4 پستول،6 پستول میگزین اور 24 پستول گولیاں بر آمد کی گئیں۔بیان کے مطابق اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ترال میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔پولیس بیان میں مزید کہا گیا: ‘اسلحہ سمیت جنگجو معاونین کی بروقت گرفتاریوں سے اونتی پورہ اور ملحقہ علاقوں میں ملی ٹنٹ حملوں جیسے ٹارگیٹ ہلاکتوں کو ٹالا گیا اور جیش کے غیر قانونی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے نوجواںوں کی بھرتیوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا’۔دریں اثنا شوپیاں کے تلرن ناگی شرن گاوں میں 34آر آر، 178بٹالین سی آر پی ایف اور شوپیاں پولیس نے محمد اصغر ڈار ولد محمد امین ساکن ناگی شرن کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے ایک پستول ، ایک میگزین، آٹھ گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

راجوری :5 فوجی جوان جاں بحق، آفیسر زخمی

Next Post

سابق وزیر اعلیٰ اُترا کھنڈ نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے ایس ٹی سی تلواڑہ میں جے اینڈ کے پولیس کانسٹیبلز کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی
National

لیفٹنٹ گورنر نے ایس ٹی سی تلواڑہ میں جے اینڈ کے پولیس کانسٹیبلز کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی

18/03/2026
ترقی یافتہ ہندوستان کا ویژن سرکاری پالیسی سے آگے بڑھ کر حقیقی عوامی خواہش بن گیا / وزیر اعظم مودی
National

عوامی امنگوں کی تکمیل حکومت کا بنیادی مقصداور عزم : وزیر اعظم مودی

10/03/2026
نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کا26 فروری کوپہلادورہ کشمیر
Business

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کا26 فروری کوپہلادورہ کشمیر

25/02/2026
ناراناگ میں سیاحتی ہٹ محکمہ جنگلات کی تصدیق کے بعد مکمل کیا جائےگا/ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل کو تبدیل کرنے کیلئے 84.41کروڑ روپے کے کثیر شعبہ جاتی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا

25/02/2026
چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد
Edit

چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد

23/02/2026
Next Post
سابق وزیر اعلیٰ اُترا کھنڈ نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سابق وزیر اعلیٰ اُترا کھنڈ نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS