Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

لیفٹنٹ گورنر نے ایس ٹی سی تلواڑہ میں جے اینڈ کے پولیس کانسٹیبلز کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی

by Indian Times
18/03/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو….لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں امن ، قانون و ترتیب یا معصوم شہریوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرنے والا کوئی بھی فرد یا گروہ بہت بھاری قیمت ادا کرے گا ۔ لیفٹنٹ گورنر نے آج ریاسی میں ایس ٹی سی تلواڑہ میں کانسٹیبلز کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی امن کو مختل کرنے ، تجارتی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے یا تشدد کو ہوا دینے کی کسی بھی کوشش کا مقابلہ قانون کی پوری طاقت سے کیا جائے گا اور جموں و کشمیر پولیس امن و استحکام کے تحفظ کیلئے پوری طرح پرعزم ہے اور ایسی کارروائیوں کے خلاف بلا استثنیٰ تمام ضروری اقدامات کرے گی ۔ جموں و کشمیر پولیس کے بہادر جوانوں کو سخت تربیت کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے ان سے جموں و کشمیر کی حاصل کردہ کامیابیوں کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا ” جموں و کشمیر پولیس نے دہشت گردی سے پاک ، جرائم سے پاک یونین ٹیریٹری بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جہاں شہریوں کی زندگیوں پر کوئی عدم تحفظ کا سایہ نہیں ہے ۔ اس فورس نے گُڈ گورننس ، جدت ، سماجی اتحاد اور منصفانہ معاشرے کی تعمیر میں نمایاں سنگ میل حاصل کئے ہیں ۔ ہمیں علیحدگی پسند عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا جو لوگوں میں تقسیم پیدا کرنے اور ترقی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ ان کیلئے سخت انتباہ ہو ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی وردی پہننے والا ہر مرد اور عورت عوامی توقعات سے بالاتر معیار پر عمل کرنے کا عہد کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا ” آج سے عوامی اعتماد آپ کا سب سے بڑا اثاثہ ہے لیکن اسے دیانتداری ، غیر جانبداری اور ہمدردی کے ذریعے مسلسل حاصل کریں ۔ آپ کا کردار صرف قانون نافذ کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ قانون کے روح اور جوہر کو اپنانا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ ہر شہری کی عزت و وقار کی حفاظت میں اسے برقرار رکھیں گے ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس امن ، سلامتی اور جمہوری اقدار کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے تا کہ ہر شہری سکون و اطمینان کے ماحول میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو سکے ۔ انہوں نے کہا ” تمام وسائل اور عزم کے ساتھ جموں و کشمیر پولیس دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ ہم تمام متعلقہ ایجنسیوں اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک کثیر الجہتی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں اور جلد ہی جموں و کشمیر دہشت گردی سے پاک ہو جائے گا ۔ “ اس موقع پر بنیادی تربیت مکمل کرنے والے کُل 430 ٹرینی کانسٹیبلز نے پاس آو¿ٹ کیا اور تمام ٹرینیز کو حلف دیا گیا ۔ تقریب کے دوران لفٹینٹ گورنر نے تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینی کانسٹیبلز کو ٹرفیوں سے نوازا ۔ اس موقع پر ڈی جی پی مسٹر نلن پربھات اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

دہشت گردی کے شکار کسی بھی خاندان کو انصاف سے محروم نہیں کیا جائےگا/منوج سنہا

Next Post

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS