Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

راجوری :5 فوجی جوان جاں بحق، آفیسر زخمی

by Indian Times
06/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

راجوری :5 فوجی جوان جاں بحق، آفیسر زخمی
جموں،5 مئی/یو این آ ئی/جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے کنڈی بلٹ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان جاری تصادم میں 5 فوجی جوان از جان جبکہ ایک زخمی آفیسر کی بھی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے جنگل میں موجود ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ احتیاطی طورپر راجوری میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو منقطع کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق راجوری کے گھنے جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم آرائی میں پانچ فوجی ہلاک جبکہ ایک آفیسر شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پیرا کمانڈو ز نے راجوری کے جنگلی علاقے کو پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راجوری کے بھاٹا دوریاں میں فوجی گاڑی پر حملہ کرنے میں ملوث جنگجووں کی تلاش کے لئے تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا: ‘راجوری کے کنڈی جنگل میں جنگجووں کے چھپنے کے متعلق مخصوص اطلاع ملنے پر تین مئی کو مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا اور پانچ مئی کی صبح قریب ساڑھے سات بجے ایک غار میں چھپے جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا’۔بیان میں کہا گیا کہ یہ علاقہ پتھریلی اور کھڑی چٹانوں کے ساتھ گھنے پودوں سے بھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا: ‘جنگجووں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک آئی ای ڈی دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں ایک آفیسر سمیت پانچ فوجی جوان زخمی ہوگئے’۔بیان کے مطابق زخمی جوانوں کو کمانڈ ہسپتال اودھم پورمنتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں پانچ فوجی اہلکاروں کو مردہ قرار دیا جبکہ ایک آفیسر کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جائے موقع کی طرف فوج کی اضافی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں دو سے تین جنگجو پھنسے ہوئے ہیں جو راجوری کے بھاٹا دوریاں میں فوجی گاڑی پر حملہ کرنے میں ملوث ہیں۔دفاعی ترجمان نے تصادم کے دوران از جان ہوئے فوجی اہلکاروں کی شناخت لائنس نائیک روچن سنگھ راوت ولد راجندر سنگھ ساکن اتر ا کھنڈ، پیرا کمانڈو سدھانت چتری ولد کھرکا بہادر ساکن پول بازار دار جلنگ ، نائیک اروند کمار ولد یوجول سنگھ ساکن پالمپور کانگرا، حولدار نیلم سنگھ ولد گردیو سنگھ ساکن اکھنور جموں ، پیرا اہلکار پرموت نیگی ولد دویدندر نیگی ساکن شلائی سرمپورہ ہماچل پردیش کے بطور کی ہے۔دریں اثنا راجوری کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گھمسان کے بیچ موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو منقطع کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ راجوری کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید تصادم جاری ہے جس کے پیش نظر انٹرنیٹ خدما ت کو بند کیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ احتیاطی طورپر موبائیل انٹرنیٹ کو بند کیا گیا ہے۔ راجوری کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز او رملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم کے بیچ سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری ، پونچھ میں ایل او سی پر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں جبکہ اہم شاہراوں پر خصوصی ناکے لگائے گئے جہاں پرہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

پاکستان منشیات اور ہتھیار بھارت میں سپلائی کرنے کا بار بار مرتکب / امیت شاہ

Next Post

اونتی پورہ اور شوپیاں میں تین دہشت گرد معاونین گرفتار

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اونتی پورہ اور شوپیاں میں تین دہشت گرد معاونین گرفتار

اونتی پورہ اور شوپیاں میں تین دہشت گرد معاونین گرفتار

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS