Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

افرو ایشیا کپ بحالی منصوبے کے تحت بھارتی، پاکستانی کرکٹرز ایک ہی ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں

by Indian Times
03/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اسپورٹس ڈیسک//ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) افرو-ایشیا کپ بحال کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، جس سے بھارت کے شہرہ آفاق بلے باز ویرات کوہلی اور پاکستانی کپتان بابر اعظم اگلے سال ایک ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 50 اوورز کی سیریز پہلی بار 2005 میں کھیلی گئی تھی جبکہ 2007 میں شیڈول دوسرے ایڈیشن سے قبل ہی مذکورہ ایونٹ کو ختم کردیا گیا تھا، جس کی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی خرابی تھی۔پہلے ایڈیشن میں سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے ایشیا الیون کی قیادت کی تھی، جس میں بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی بھی شامل تھے جبکہ جنوبی افریقا، زمبابوے اور کینیا کے کھلاڑیوں پر مشتمل افریقہ کی ٹیم کو0-3 سے شکست دی تھی۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان خراب تعلقات خراب کی وجہ سے دونوں ممالک نے دو طرفہ کرکٹ روک دی تھی اور دونوں ممالک کے کھلاڑی دوسرے ملک کی ٹی20 لیگز میں حصہ نہیں لیتے مگر روایتی حریف ٹیموں کے کھلاڑی عالمی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کا سامنا کرتے ہیں تو شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد اس طرف متوجہ ہوتے ہیں۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بااثر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے رائٹرز کا کہنا تھا کہ مذکورہ کرکٹ کپ کی بحالی کی اگلے ماہ کونسل کے اجلاس میں منظوری دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے چند تجاویز پیش کی ہیں۔جے شاہ نے بتایا کہ یہ ایک پریمیم ٹورنامنٹ ہے، جس سے نہ صرف آمدنی ہوگی بلکہ افریقا میں کرکٹ کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی مگر ہم فی الحال اس حوالے سے قانونی پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل برمنگھم میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ جنرل اجلاس کے موقع پر غیر رسمی ملاقاتوں میں ٹورنامنٹ کے لیے جگہ کی نشاندہی کرے گا جہاں جونیئر اور خواتین کرکٹ کے لیے اپنے ترقیاتی پروگراموں کی توثیق کے لیے بھی کہا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ تجاویز اجلاس کے دوران پیش کی جائیں گے جہاں ان اقدامات کی توثیق کے لیے عمل میں لایا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

عازمین حج نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ ادا کیا

Next Post

انگلینڈ کے لیے’100 فیصد‘ تیار ہیں: کپتان سویتا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
انگلینڈ کے لیے’100 فیصد‘ تیار ہیں: کپتان سویتا

انگلینڈ کے لیے’100 فیصد‘ تیار ہیں: کپتان سویتا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS