Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

ہندوستان نے ڈربی شائر کو سات وکٹوں سے شکست دی

by Indian Times
03/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈربی//دیپک ہڈا (59) اور سوریہ کمار یادو (36) کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کے وارم اپ میچ میں ڈربی شائر کے خلاف سات وکٹ سے جیت حاصل کی۔ڈربی شائر نے ہندوستان کے سامنے 151 رن کا ہدف رکھا تھا جسے ہندوستان نے شاندار فارم میں چل رہے ہڈا کی قیادت میں 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ہڈا نے 37 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رن بنائے۔

اس کے علاوہ سنجو سیمسن نے 38 (30) اور سوریہ کمار یادو نے 36 (22) رن بنا کر اننگز کا آغاز کیا۔ڈربی شائر کی جانب سے بین ایچی سن نے دو اور میٹی مکیرنن نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ہندوستان نے ٹاس جیت کر ڈربی شائر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور دونوں اوپنرز تیزی سے پویلین لوٹ گئے۔ اکشر پٹیل نے پہلے ہی اوور میں لیوس ریس کو ایک رن پر آؤٹ کیا جبکہ ڈربی شائر کے کپتان شان مسعود 11 گیندوں پر آٹھ رن بنانے کے بعد ارش دیپ سنگھ کے ہاتھوں اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے وین میڈسن نے لیوس ڈو پلائے کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن چار گیندوں پر نو رن بنانے کے بعد پلائے بھی عمران ملک کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔43 رن پر تین وکٹ گنو چکے ڈربی شائر کی اننگز کو میڈسن اور ہلٹن کارٹ رائٹ نے سنبھالا۔ میڈسن نے 23 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن بنائے جبکہ کارٹ رائٹ نے اپنی 27 (24) اننگز میں دو چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ ایلکس ہیوز نے 24 (17) اور بروک گیسٹ نے 23 (25) رن جوڑے اور ڈربی شائر نے اپنے 20 اووروں میں 150 رن بنائے۔

ہندوستان کے لیے ارش دیپ نے اپنے چار اوور میں 29 رن دے کر دو وکٹ لیے جبکہ عمران نے اپنے چار اوور کے کوٹے میں 31 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ اکشر اور وینکٹیش ایر نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔151 رن کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم نے اوپنر رتوراج گائیکواڈ کو محض تین رن پر کھو دیا، لیکن تیسرے نمبر پر آنے والے ہڈا نے سنجو سیمسن کے ساتھ 51 رن کی شراکت داری کرکے ہندوستان کو فرنٹ فٹ پر کھڑا کردیا۔

سنجو نے آٹھویں اوور میں آؤٹ ہونے سے پہلے 30 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رن بنائے۔ سیمسن کے بعد کریز پر آنے والے سوریہ کمار یادو اور ہڈا نے 78 رن جوڑ کر میچ ہندوستان کے جھولے میں ڈال دیا۔ ہڈا 15ویں اوور میں 57 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد کپتان دنیش کارتک اور یادو نے میچ کا خاتمہ کیا۔ سوریہ کمار یادو نے 22 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 36 رن بنائے جبکہ کارتک سات گیندوں پر سات رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان نے 151 رن کا ہدف 16.4 اوور میں حاصل کر لیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

انگلینڈ کے لیے’100 فیصد‘ تیار ہیں: کپتان سویتا

Next Post

بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا پھیری میں ہوا برا حال

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا پھیری میں ہوا برا حال

بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا پھیری میں ہوا برا حال

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS