Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سیکرٹری سیاحت ، ڈی سی بارہمولہ نے گلمرگ میں سرمائی سیاحتی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

by Indian Times
22/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری سیاحت ، ڈی سی بارہمولہ نے گلمرگ میں سرمائی سیاحتی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائیزہ لیا
بارہمولہ….انفو……محکمہ سیاحت کے سیکرٹری ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے مشترکہ طور پر تمام متعلقہ محکموں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں سرمائی سیاحت اور دیگر سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائیزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ٹورسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن منگا شیرپا ، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر راجہ یعقوب فاروق ، چیف انجینئر پی ڈی ڈی جاوید یوسف ڈار ، چیف انجینئر پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) رفیق احمد رفیق ، چیف انجینئر ایم ای ڈی کشمیر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ شروع میں ڈپٹی کمشنر نے گلمرگ میں موسم سرما کی سیاحت کے ہموار انعقاد کیلئے ضلع انتظامیہ بارہمولہ کی طرف سے سردیوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کےلئے تعریف کی ۔ انہوں نے برف صاف کرنے کے منصوبے اور سڑک کے رابطے ، پینے کے پانی کی فراہمی ، ڈھلوانوں کی ہم آہنگی ، منزل پر نشانات ، برف کی حفاظت ، سکی گشت اور ریسکیو ٹیموں کے کام ، منزل پر طبی سہولیات وغیرہ کے بارے میں میٹنگ کو آگاہ کیا ۔ جے کے ٹی ڈی سی ، گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور کیبل کار کارپوریشن ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، پی ڈی ڈی ، آر اینڈ بی ، جل شکتی اور دیگر متعلقہ محکموں سمیت تمام محکموں کی موسم سرما کی تیاریوں کا جائیزہ لیتے ہوئے سیکرٹری سیاحت نے افسران پر زور دیا کہ وہ موسم سرما کے دوران سیاحوں کی سہولت کیلئے مناسب انتظامات کریں ۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر عابد نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ گلمرگ میں بنیادی سہولیات کا آڈٹ کریں اور پیشگی خلاءکو دور کریں اور ساتھ ہی گلمرگ میں موسم سرما کی سیاحتی سرگرمیوں کے ہموار انعقاد کے سلسلے میں ہوٹلوں ، پونی والوں ، ٹرانسپورٹرز ، نجی کھلاڑیوں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کرنے پر زور دیا ۔ سیکرٹری موصوف نے مقامی کلب اور جے کے ٹی ڈی سی کے دیگر آو¿ٹ لیٹس پر دستیاب سہولیات اور خدمات کی صورتحال کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے یوتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ اور آئی ایس ایم کے ذریعے چلائے جانے والے اسکیٹنگ کورسز ، سنو بیٹس کے کلینڈر کا بھی جائیزہ لیا اور بہترین نتائج کیلئے ان اور محکمہ سیاحت کے درمیان قریبی تال میل کی ہدایت دی ۔ دریں اثنا موسم سرما کے دوران تمام انتظامات کی نگرانی کیلئے تمام متعلقہ محکموں پر مشتمل مشترکہ کنٹرول روم کے قیام کی بھی ہدایات جاری کی گئیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پولیس اور سی اے پی ایف کے شہیدوں کو لیفٹنٹ گورنر خراجِ عقیدت پیش کیا

Next Post

دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے:دلباغ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے:دلباغ سنگھ

دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے:دلباغ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS