Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سوربھ بھگت نے جموں وکشمیر کی ہنرمندی کی سکیموں کا جائزہ لیا

by Indian Times
29/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سوربھ بھگت نے جموں وکشمیر کی ہنرمندی کی سکیموں کا جائزہ لیا
سری نگر انفو/28دسمبر/کمشنر سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سوربھ بھگت نے جموںوکشمیر میں بیک ٹو وِلیج پروگرام اور ایم ٹی ایم پی کے تحت شناخت کی گئی مرکزی اورریاستی حکومتوں کی ہنر مندی کی سکیموں اور نوجوانوں کی سکل ٹریننگ کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔سوربھ بھگت نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے لائن ڈپارٹمنٹوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ اُمیدواروں کی سہولیت کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ہنرمندی کی سکیموں کو سکل اِنڈیا پور ٹل اور سکل اِنڈیا ڈیجیٹل پر شامل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے اضافی ضرورت سے بچنے کے لئے ہنرمندی اقدامات پر مختلف محکموں کے مابین ہم آہنگی پر زور دیا اور جموںوکشمیریو ٹی کے ہنر کے ماحولیاتی نظام کا مجموعی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہونا چاہئے تاکہ پیداوار اَچھی اور پُر کشش ہو۔ اُنہوں نے ریاستی تعلیمی اور تکنیکی بورڈوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ تعلیمی اداروں میں سکل سرٹیفیکیشن کے لئے ایوارڈنگ باڈیز کے طور پر تسلیم کئے جانے کے لئے این سی وی ای ٹی سے رابطہ کریں تاکہ تربیت حاصل کرنے والوں کو سرٹیفیکیشن کے مسائل کے سلسلے میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے جے کے یو ٹی میں بیک ٹو ولیج پروگرام اور ایم ٹی ایم پی کے تحت شناخت شدہ نوجوانوں کی سکل ٹریننگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے مختلف محکموں سے مختلف سکل کورسز میں سالانہ تربیت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے محکموں کے ذریعہ آدھار سیڈ ٹریننگ اور پلیسمنٹ ڈیٹا کی ہدایت دی تاکہ ایک حقیقت پسندانہ تصویر پیش کی جاسکے۔ مختلف محکموں کے تمام نمائندوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی بیک ٹو وِلیج مرحلہ چار کے تحت مقرر کردہ ہدف کا احاطہ کر چکے ہیں۔کمشنرسیکرٹری نے یہ بھی کہا کہ ایس ڈی ڈی ایک مضبوط مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم تیار کرنے کے عمل میں ہے تاکہ تربیت یافتہ اور ہنرمند امیدواروں کو ریکارڈ رکھنے اور ٹریک کیا جاسکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایم آئی ایس کو تمام شراکت داروں اور مختلف محکموں تک رسائی حاصل ہوگی جو جموںوکشمیر یوٹی میں ہنر کے مختلف اقدامات کرتے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وِکرم جیت سنگھ نے اسر میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ پروگرام کی قیادت کی

Next Post

سیکرٹری سیاحت نے عوامی شکایات او رمطالبات سماعت کی اور فوری اَزالے کا یقینی دہانی کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
سیکرٹری سیاحت نے عوامی شکایات او رمطالبات سماعت کی اور فوری اَزالے کا یقینی دہانی کی

سیکرٹری سیاحت نے عوامی شکایات او رمطالبات سماعت کی اور فوری اَزالے کا یقینی دہانی کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS