سری نگر ….وزیراعظم نریندر مودی نے آسام کے گولاگھاٹ میں المناک سڑک حادثےکی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کنبے کے لئے پی ایم این آر ایف سے دو دولاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کے لئے پچاس پچاس ہزارروپے دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:” آسام کے گولا گھاٹ میں سڑک حادثے کی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر دکھ ہوا ہے۔ حادثے میں مرنےوالے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے لئے جلدسے جلد راحت اور صحتیابی کے لئے دعاگوہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ لوگوں کو سبھی ممکنہ امداد فراہم کررہی ہے۔ ہلاک ہونے والے ہرشخص کے کنبے کو پی ایم این آر ایف سے، دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دئے جائیں گے: وزیراعظم “۔






