محکمہ جل شکتی، غریبوں پر سختی، سب ڈویژن چرار شریف میں ملازمین نے کیا غریب شخص کا پانی بند
بڈگام/ 12 مارچ/ ریاض بڈھانہ
بشیر احمد گورسی ولد نور محمد گورسی ساکن چلین چونٹی نارڈ سب ڈویژن چرار شریف نے چند روز قبل ہم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاحال نلکے کے پانی سے محروم ہیں مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین نے اس شخص سے ٹیپ کا سامان منگوایا لیکن اس کے بعد انہوں نے مذکورہ شخص کو کنکشن فراہم نہیں کیا اور بہانے بنا کر ٹالتے رہے۔
تاہم ہم نے اس بارے میں ایگزیکٹو انجینئر چاڈورہ کو بھی آگاہ کیا تھا لیکن ان کی طرف سے بھی کوئی مثبت کارروائی نہیں کی گئی، البتہ محکمہ کے دفتر واقع چرار شریف میں تعنات جاوید احمد نامی ایک کلرک نے معاملے کے حوالے سے کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی پر ہفتہ گزرنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس سے مذکورہ محکمے کے ملازمین کی خود غرضی کا اندازہ باخوبی لگایا جاسکتا ہے اور یہ لوگ غریب عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل پیدا کر رہے ہیں اور محکمہ کے افسران بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ میں اور میرے بچے رمضان کے مقدس مہینے میں پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ اگر محکمے کے ملازمین مجھے پانی نہیں دینے جارہے تھے تو مجھ سے سامان منگوانے کی کیا ضرورت تھی مذکورہ شخص نے چیف انجینئر پی ایچ ای اور ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام و تحصیلدار چرار شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے پانی فراہم کیا جائے تاکہ مجھے اس مقدس مہینے میں مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔






