Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے قومی اور بین الاقوامی مقابلوںمیں تمغے جیتنے والوں کو مبارکباد دی

by Indian Times
14/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو ……..لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے سال 2021-22 ءاور 2022-23 ءکے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیتنے والوں کومُبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام کھلاڑیوں اور کوچوں کو اُن کی شاندار کارکردگی پرمُبارک باد دی۔17 شعبوں سے تعلق رکھنے والے کل 368 کھلاڑیوں کو ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعے ان کے بینک کھاتوں میں براہ راست 1.35 کروڑ روپے کے خصوصی نقد انعامات حاصل کئے ہیں۔ اَقصیٰ گلزار کو 12 لاکھ روپے اور سوہن کموترا کو بالترتیب پینکاک سیلاٹ اور شطرنج کے کھیلوں میں 8 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کے پریڈ گراو¿نڈ میں 4.83 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک جدید ترین سنتھیٹک فٹ بال ٹرف کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے 4.85 کروڑ روپے کی لاگت سے بندھو رک میں سنتھیٹک فیلڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ہم نے کھیلوں کے جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی ہے، کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی تربیت اور رہنمائی فراہم کی ہے اور دیگر تمام مدد فراہم کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ جموں و کشمیر کے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میںبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کھیلوں کے بڑے مقابلوں میں شاندارکامیابی حاصل کرنے پر پیرا ٹیموں اور خواتین کھلاڑیوں کو مُبار ک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ ایشین پیرا گیمز، نیشنل گیمز، نیشنل سکول گیمز میں جموں و کشمیر کے ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کی حالیہ کامیابیوں نے کئی اور بین الاقوامی مقابلوں میں کارکردگی میں اضافے کی اُمید کو روشن کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے سپورٹس آئیکنز جموں کشمیر کے نوجوانوں کے لئے حقیقی ترغیب ہیں اور حکومت کی جانب سے کھیلوں کو دیہاتوں، دُور دراز اور سرحدی علاقوں تک لے جانے کی کوششوں نے ٹیلنٹ اور مواقع کے درمیان دہائیوں پرانی خلیج کو ختم کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کھیلوں کا مناسب بنیادی ڈھانچہ، نئی سپورٹس پالیسی، کوچوں کے معیار کو بہتر بنانا، پنچایت سطح پر نوجوانوں کی شمولیت کی مہم، ایل جی رولنگ ٹرافی اور دیگر اَقدامات سے ایک مضبوط سپورٹس کلچر پیدا ہوگا جس میں تمام طبقے شامل ہوں گے اور کھلاڑیوں کے لئے پُرکشش کیریئر ٹریک کو محفوظ بنائیں گے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گزشتہ چند برسوںمیں مجموعی طور پر 702 کھیلوں کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ جموں یونیورسٹی اور کشمیر یونیورسٹی میں دو ایتھلیٹک ٹریک، پلوامہ، سری نگر، جموں، پونچھ، نگروٹہ میں پانچ سنتھیٹک ہاکی کے میدان اور دو سنتھیٹک فٹ بال میدان بنائے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں ، پونچھ ، سوپور ، سری نگر ، شوپیاں ، بارہمولہ ، گاندربل ، جگتی نگروٹہ اور راجوری میں مزید ایتھلیٹک ٹریک ، سنتھیٹک ہاکی اورسنتھیٹک فٹ بال کے میدان بنائے جارہے ہیں۔اُنہوں نے جموں کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے محکمہ کھیل، سپورٹس کونسل اور ایسوسی ایشنوں کی کوششوں کی ستائش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ملک اورجموںوکشمیر یوٹی کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے جموں و کشمیر اِنتظامیہ کے عزم کو بھی اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم کھلاڑیوں کی بھرتی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔اُنہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی اور اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو کھیل کٹس اور سامان حوالے کیا۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، سیکرٹری محکمہ اَمورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ، سیکرٹری جموںوکشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل، سینئر اَفسران، کھیلوں کی نامور شخصیات اور نوجوان بڑی تعدادمیں موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

متعلقہ افسران کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی

Next Post

چیف سیکرٹری کی تمام اِنفراسٹرکچر پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کی ہدایت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری کی تمام اِنفراسٹرکچر پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کی ہدایت

چیف سیکرٹری کی تمام اِنفراسٹرکچر پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کی ہدایت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS