سرینگر/19مارچ/سریینگر اور کولگام اضلاع سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاسی و سماجی لیڈران نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس ضمن میں پارٹی صدر دفتر سرینگر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا، جن میں پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی جوائن کرنے والوں کا پ±رتپاک استقبال کرتے ہوئے ا±نہیں یقین دلایا کہ جب وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی خدمت میں جھ±ٹ جائیں گے تو ا±نہیں پارٹی لیڈر شپ کا بھرپور تعاون حاصل ہوگا۔سرینگر سے تعلق رکھنے والے جن لوگوں نے اپنی پارٹی جوائن کی، ا±ن سرکردہ سماجی کارکن محترمہ شیراز ملک (نوگام)، سونہ وار سے عرفان احمد، لسجن سے شبیر احمد، زیون سے برہان میر، بیمنہ سے دانش، سونہ وار سے شبیر احمد، لسجن سے اشرف وانی اور ان کے متعدد حامی شامل ہیں۔اس موقع پر جو پارٹی کے جو قائدین نئے اراکین کا استقبال کرنے کے لئے موجود تھے ان میں پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، سٹیٹ کنوینر اور ضلع انچارج گاندربل حاجی پرویز احمد، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، سینئر نائب صدر (اول) سرینگر محمد شفیع میر، پارٹی کی یوتھ ونگ کے صوبائی صدر خالد راٹھور، صوبائی آرگنائزر کشمیر و ڈی ڈی سی ر±کن ہارون شبیر احمد ریشی، پارٹی کی ایس ٹی ونگ کے جنرل سیکریٹری خالد بڈھانہ، صوبائی صدر ایس ٹی ونگ رفیق احمد بلوٹ، یوتھ ونگ کے ریاستی سیکریٹری تنویر حسین پٹھان، سینئر نائب صدر سرینگر اور حلقہ انتخاب حبہ کدل کے انچارج جیلانی حمید کمار، ضلع یوتھ صدر اور حلقہ انتخاب خانیار کے انچارج محسن ظفر شاہ، ضلع پبلسٹی سیکرٹری عادل بٹ، ڈسٹرکٹ آرگنائزر سرینگر شیخ نثار، سینئر ورکر پرویز احمد، اور دیگر قائدین شامل تھے۔اس دوران ایک علاحدہ تقریب میں سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کولگام صریر احمد شیخ نے بھی آج اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔ پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی کے کئی سینئر رہنماو¿ں کے ساتھ ان نئے ممبران کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پارٹی کے میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی کولگام شازیہ جان، پارٹی کی ایس ٹی ونگ کے جنرل سکریٹری خالد بڈھانہ، حلقہ انچارج لنگیٹ خواجہ منور، سینئر لیڈر داو¿د لودھی، ضلع یوتھ صدر کولگام محمد اشرف ڈار، یوتھ صدر ا±وڑی سجاد احمد شیخ، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔






