Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم / جاوید رانا

by Indian Times
01/12/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموںانفو/30نومبر /جل شکتی ، جنگلات ، ماحولیات اور قبائلی امور کے وزیر جاوید احمد رانا نے کہا کہ این جی اوز لوگوں تک معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی اور مساوات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنا ون سﺅر چک ( منڈل ) میں موتیا بند کی سرجری کیلئے پانچھ روزہ مفت آئی کیمپ کی اختتامی تقریب کے دوران کیا ۔ کیمپ کا اہتمام توی ویلفئیر سوسائٹی نے کیا تھا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جاوید رانا نے کہا کہ یہ ہم سب کیلئے قابلِ فخر لمحہ ہے کہ ایک این جی او ضرورت مند لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے شاندار کام کر رہی ہے ۔ اپنے خطاب میں وزیر نے توی ویلفئیر سوسائٹی کی بے لوث کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات انسانیت اور سماجی ذمہ داری کی حقیقی روح کی عکاسی کرتے ہیں ۔ جاوید رانا نے کہا ” میں ضرورت مندوں تک پہنچنے اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرنے کیلئے این جی او کو سراہتا ہوں “۔ انہوں نے سرکاری اور نجی شعبے کی خدمات کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں این جی اوز کے کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مسلسل تعاون کا یقین دلایا اور مزید تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایسے ہی پروگراموں کیلئے آگے آئیں ۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے اور قوم کی ترقی کیلئے ہر قدم اٹھائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے مسائل سُننا اور ان کا حل فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ۔ ہم لوگوں کو ترقی پر مبنی طرز حکمرانی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ تقریب کا اختتام غیر سرکاری تنظیم کے نمائندوں کے شکریہ کے ساتھ ہوا ، جنہوں نے وزیر جاوید رانا کی حوصلہ افزائی اور طبی ٹیم اور رضاکاروں کی انتھک شراکت پر شکریہ ادا کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر کی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے آر ایل ایم کو ایک تحریک بنایا جائے / چیف سیکرٹری

Next Post

اپوزیشن جماعتوں کا پروپیگنڈا قابل قبول نہیں / وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
نریندر مودی اور انکی کابینہ 9جون کو اُٹھائیں گے حلف

اپوزیشن جماعتوں کا پروپیگنڈا قابل قبول نہیں / وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS